پیش لفظ
الحمد ﷲ وحدہ والصلوٰۃ والسلام علی من لانبی بعدہ !
شعبہ نشرواشاعت نظارت اشاعت لٹریچر وتصنیف صدرانجمن احمدیہ پاکستان ربوہ نے ایک رسالہ موسومہ ’’مباحثہ برموضوع رفع ووفات عیسیٰ علیہ السلام ونزول ابن مریم‘‘ حال ہی میں شائع کیاہے۔ایک احمدی احتجاج علی زبیری کیمل پوری کی کاوشوں سے یہ رسالہ منظر عام پرآیا ہے۔اس میں شک نہیں کہ قاضی محمدنذیر فاضل لائل پوری کے ساتھ حیات مسیح پر میرا مناظرہ ہواتھا لیکن زبیری صاحب نے میری اجازت کے بغیر میرا خط شائع کردیا۔اگر وہ مجھے مطلع کرتے کہ وہ میرے دلائل چھپوانا چاہتے ہیں تو میں انہیں مناسب مواد مہیا کرتا۔لیکن انہوں نے مطلقاً مجھے اطلاع نہیں دی اوررسالہ چھپواکر میرے ہاتھ میں تھمادیا۔اس رسالے کے اندر اقتباسات تو میرے خط سے ضرورت کے مطابق لئے گئے ہیں۔لیکن میری ایک بھی دلیل عیسیٰ علیہ السلام کی حیات اورمرزاغلام احمد کے دعویٰ نبوت کے کذب کے متعلق نہیں دی۔حسب عادت تلبیس، تاویل اورتحریف سے کام لیا ہے۔اصل حقیقت منکشف کرنے کے لئے اورفریب دہی اورکذب بیانی کا پول کھولنے کے لئے خاک سارکی ایک حقیر سی کوشش ہدیہ قارئین کی جارہی ہے۔دعا ہے کہ اﷲ تعالیٰ اسے گم کردہ راہوں کے لئے شمع ہدایت بنائے اورروز قیامت بندہ کو خاتم المرسلین کی شفاعت نصیب فرمائے۔آمین!
محمد اسماعیل عفی عنہ
نحمدہ ونصلی علی رسولہ الکریم!
احتجاج علی زبیری کیمبل پوری نے ایک رسالہ بعنوان’’ مباحثہ بر موضوع رفع و وفات عیسیٰ علیہ السلام ونزول ابن مریم‘‘ ربوہ سے شائع کرایا ہے۔پہلے زبیری صاحب کے دلائل سے متعلق اقتباسات ہیں اوربعد میں زبیری صاحب کے دلائل کے جواب میں خاک سار کے دلائل ہیں۔صفحات کے نمبر اسی رسالے کے ہیں۔ص۴تا۶پر لکھتے ہیں:
’’وفات مسیح ثابت کرنے کے لئے زبانی بحث میں آپ کو حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی قیامت کے دن بیان والی آیت’ ’وکنت علیھم شھیدا مادمت فیھم فلما توفیتنی‘‘ کی تفسیر سمجھانے کے لئے سورہ زمر کی آیت ’ ’اﷲ یتوفی الانفس حین موتھا والتی لم