مرزا قادیانی کی وفات کے بعد
’’حضرت مرزاغلام احمد قریبا۳۷،۱۸۳۶ء میں پیداہوئے تھے۔‘‘(سیرت مسیح موعود ص۲)
میاں معراج الدین عمر
مرزا کی زندگی میں
’’۱۸۳۹ء اور۱۲۵۵ھ دنیا کی تاریخ میں بڑامبارک سال ہے۔ جس میں خدائے تعالیٰ نے مرزاغلام مرتضیٰ کے گھر قادیان میں موعود مہدی پیداکیا۔‘‘ (براہین احمدیہ مطبوعہ ۱۹۰۶ئ)
مرزا کی وفات کے بعد
’’حضرت مرزاقادیانی کی پیدائش ۱۷؍فروری ۱۸۳۲ء میں ہوئی۔‘‘
(سیرت المہدی حصہ سوم ص۸۲۱روایت نمبر۹۶۵)
بدر قادیان
مرزا کی زندگی میں
’’آپ ۱۸۳۹ء یا ۱۸۴۰ء میں پیداہوئے تھے۔‘‘(بدر ج نمبر۱،۱۹۰۲ء زیر ادارت محمد افضل)
وفات کے بعد
’’آپ ۱۸۳۶ء یا۱۸۳۷ء میں پیداہوئے۔‘‘ (بدر ۱۱؍جون۱۹۰۸)
’’مرزاقادیانی میرے خیال میں ۱۸۳۴ء میں پیداہوئے۔‘‘ (بدر ۲۷؍اگست ۱۹۰۸ئ)
مرزا بشیراحمد
مرزاقادیانی کی تاریخ وفات ۱۹۰۸ء سے لے کر ۱۹۳۲ء تک قطعی فیصلہ نہ کر سکے کہ مرزا قادیانی کی پیدائش کا کون ساسن تجویز کیا جائے۔ ان کی تصانیف کا حاصل مطالعہ یہ ہے:
’’آپ کی پیدائش ۱۸۳۴ء بنتی ہے۔‘‘
’’آپ کی پیدائش ۳۷،۱۸۳۶ء بنتی ہے۔‘‘
’’آپ کی تاریخ پیدائش ۱۸۳۵ء بنتی ہے۔‘‘
عبدالرحیم درد
حضرت مسیح موعود کو اپنی صحیح تاریخ پیدائش معلوم نہ تھی۔مختلف قسم کا حساب لگا کر کئی قسم کے نظریات ذہن میںرکھتے تھے اورمختلف حسابات کی رو سے نتائج یوںنکالتے ہیں: