ایکٹ XLVمجربہ ۱۸۶۰ میں دفعہ ۲۹۸ب اور۲۹۸ج کا اضافہ
۲۹۸۔الف… ایسے القابات ،تعریفات اورخطابات وغیرہ کا غلط استعمال جو بعض مقدس ہستیوں اورمقامات کے لئے مخصوص ہیں۔
(۱)… قادیانی گروہ یا لاہوری گروہ(جو اپنے آپ کواحمدی یاکسی اورنام سے موسوم کرتے ہیں)اگربذریعہ الفاظ تحریری یا تقریری یا مرئی علامت کے:الف… رسول اکرم ﷺ کے کسی خلیفہ یاصحابی کے علاوہ کسی شخص کوبذریعہ اشارت یا بطور مخاطبت ’’امیر المومنین‘‘’’خلیفتہ المسلمین‘‘ ’’صحابی‘‘یا’’رضی اﷲ عنہ‘‘ کہے۔ب…کسی فرد کی طرف سے حضرت محمد ﷺ کی کسی زوجہ محترمہ کے سوااشارت یا اسے مخاطب کرتے ہوئے ’’ام المومنین‘‘ کہے۔ج…کسی فرد کوماسوائے اہل بیت حضرت محمدﷺ کے بذریعہ اشارت یا مخاطبت ’’اہل بیت ‘‘کہے۔
د… اپنی جائے عبادت کو بذریعہ اشارت یا نام دے کر ’’مسجد‘‘ کہے۔کسی ایک طرح کی (سادہ یا بامشقت)قید کی سزا کا مستوجب ہوگا۔جو تین سال تک کے لئے ہوسکتی ہے۔نیز سزائے جرمانہ کا مستوجب بھی ہوگا۔
۲… کوئی شخص جو قادیانی گروہ یالاہوری گروہ (جو اپنے آپ کواحمدی یاکسی اور نام سے موسوم کرتے ہیں)سے تعلق رکھنے والا ہو۔اگر بذریعہ الفاظ تحریری یاتقریری یامرئی علامت اپنے مذہب کی عبادت کے لئے بلانے کے طریقے کواذان کہے یا مسلمانوں کے اندازمیں اذان کہے۔ کسی طرح کی(سادہ یا بامشقت) قید کی سزاکامستوجب ہوگا۔جس کی میعاد تین سال تک ہو سکتی ہے اوروہ سزائے جرمانہ کامستوجب بھی ہوگا۔
۲۹۸۔ج… (قادیانی گروہ وغیرہ کا کوئی فرد جو خود کو مسلمان کہتا ہویا اپنے مذہب کی تبلیغ یا اشاعت کرتا ہو۔)
کوئی شخص جو قادیانی گروہ یا لاہوری گروہ(جو اپنے آپ کو احمدی یاکسی اورنام سے پکارتے ہیں)سے تعلق رکھتا ہو۔اگر بالواسطہ یا بلاواسطہ طور پر اپنے آپ کو مسلمان کے طور پرپیش کرے یا اپنے مذہب کو اسلام کہے یابطوراسلام کااس کا حوالہ دے یا اپنے مذہب کی تبلیغ یا اشاعت کرے یا دوسروں کو بذریعہ الفاظ تقریری یا تحریری یامرئی علامات سے کسی بھی اور طریقے سے مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کرے۔دونوں میں سے کسی ایک طرح کی سزا ئے قید کا مستوجب ہوگا۔جس کی میعاد تین سال تک ہوسکتی ہے۔نیز سزائے جرمانہ کا مستوجب ہوگا۔