M
قادیانیت پر بہت کچھ لکھا گیا۔ بہت ہی محنت اورعرق ریزی سے لکھاگیا۔مگر اب بھی قادیانیت کے خدوخال اتنے نمایاں نہیں ہوئے کہ ہر شخص اسے پہچان جائے۔لاعلمی کہئے یا کم فہمی کہ کچھ لوگ قادیانی علم کلام کے چکر میں پھنس جاتے ہیں۔ان ہی حضرات کے مطالعہ اور معلومات کے لئے ہم نے مولانا ماہر القادری مرحوم ومغفور کا یہ مفصل اورپراز معلومات اداریہ کتابی شکل میں پیش کرنے کی سعادت حاصل کی ہے۔خداسے مزید توفیق اورمدد کی دعا کرتے رہئے۔
والسلام! … سید محمد عبدالرحمن … مکتبہ سیدناشروتاجر کارخانہ بازار فیصل آباد
رسول اﷲﷺ نے فرمایا
خدا وند تعالیٰ ظالم کو مہلت دیتا ہے(یعنی اس کی عمر دراز کرتا ہے)تاکہ اس کے ظلم کا پیمانہ لبریز ہو جائے۔پھر اس کو ایساپکڑتا ہے چھوڑتانہیں۔(بخاری ومسلم)
ظلم قیامت کے دن تاریکیوں کا سبب ہوگا(یعنی ظالم کو قیامت کے دن ہر طرف سے تاریکی ملے گی)(بخاری ومسلم)
جو شخص ظالم کا ساتھ دے اس لئے کہ اس سے اس کو تقویت حاصل ہو اور وہ یہ جانتا ہو کہ وہ ظالم ہے۔وہ اسلام سے خارج ہو جاتاہے(یعنی اس میں ایمان کامل نہیں رہتا)(بیہقی)
مسئلہ قادیانیت پر پھر لکھنے کی اس لئے ضرورت محسوس ہوئی کہ لاہوری مرزائیوں کے مرکز لاہور سے تین کتابچے اور دو خط ہمیں وصول ہوئے ہیں۔ اس تمام لٹریچر کا خلاصہ یہ ہے کہ مرزا قادیانی کی ’’لاہوری جماعت‘‘ مرزا غلام احمد کو نبی نہیںمجدد، امام اورمسیح موعود مانتی ہے۔’’نبی‘‘ نہیں مانتی۔ان رسالوں میں مرزائے قادیان کے وہ اقوال بھی پیش کئے گئے ہیں۔ جن میں۱؎ اس نے دعویٰ نبوت سے انکار کیاہے اورمدعی نبوت کوکاذب اورکافر کہا ہے۔ عبدالمنان عمر نے طویل خط میں اپنے عقیدے کااظہارکیاہے۔
’’میں سیدنا محمد عربی علیہ الصلوٰۃ والسلام فداہ ابی وامی کو آخری نبی(خاتم النبیین)مانتا ہوں اور حضرت۲؎ مرزاغلام احمدکو آپ کا محکوم،آپ کا خادم ،آپ کے دین کو پھیلانے والا اورآپ
۱؎ سیدالمرسلین خاتم النبیین، سیدنامحمد ﷺ کے حریف اورمدمقابل مدعی نبوت کے لئے اکرام و تعظیم کا کوئی لفظ ہماری زبان اورقلم سے نہیں نکل سکتا۔(م ۔ق)
۲؎ نقل نقل نہ کفر باشد…علیہ ماعلیہ