کردو۔ اﷲ تعالیٰ تم کو قیامت کی سختی سے نجات دیں گے۔
معاملہ(۳۷): تم کسی کے دَیندار ہو تو خراب چیز سے اس کا حق مت ادا کرو۔ بلکہ اس کی ہمت رکھو کہ اس کے حق سے بہتر اس کو ادا کیا جائے مگر معاملہ کے وقت یہ معاہدہ جائز نہیں۔
معاملہ(۳۸): اگر تمہارے پاس دینے کے واسطے ہے اس وقت ٹالنا بڑا ظلم ہے۔
معاملہ(۳۹): اگر تمہارا مدیون تم کو دوسرے سے دہانید کرا دے اور اس سے تم کو وصول ہونے کی بھی امید ہو تو خواہ مخواہ ضد میں آکر اسی کو دق مت کئے جاؤ بلکہ اس حوالہ کو منظور کرلو۔
معاملہ(۴۰): حتی الامکان کسی کے مدیون مت بنو ۔ اور اگر بضرورت مدیون ہونا پڑے تو اس کے ادا کی فکر رکھو بے پروا مت بن جاؤ۔ اور اگر دائن تم کو کچھ کہے سنے صبر کرو کہ اس کا حق ہے۔
معاملہ(۴۱):اگر تم کو وسعت ہو تو کسی مدیون کی طرف سے اس کا دین ادا کر دیا کرو۔
معاملہ(۴۲):سودا جھکتا تول کر دیا کرو۔
معاملہ(۴۳): جب کسی کا قرض ادا کیا کرو تو ادا کرنے کے ساتھ اس کو دعا بھی دیا کرو۔ اور اس کا شکریہ ادا کرو۔
معاملہ(۴۴): شرکت میںدونوں ساجھیوں کو امانت دیانت سے رہنا چاہئے۔ ورنہ پھر برکت سلب ہونے لگتی ہے۔
معاملہ(۴۵):امانت میں ہرگز خیانت مت کرو۔
-------------
{۳۷} فان خیرکم احسنکم قضاء۱۲ متفق علیہ {۳۸} مطل الغنی ظلم۱۲ متفق علیہ {۳۹} فاذا اتبع احدکم علی ملیء فلیتبع۱۲ متفق علیہ {۴۰} یغفر للشہید کل ذنب الا الدین۱۲ مسلم۔ من اخذ اموال الناس یرید اداء ہا أدی اﷲ عنہ ومن اخذ یرید اتلافہا اتلفہ اﷲ علیہ۱۲ بخاری۔ لَیُّ الواجد یُحل عرضہ و عقوبتہ۱۲ ابوداو‘د {۴۱} لیس من عبد مسلم یقضی عن اخیہ دینہ الا فک اﷲ رہانہ یوم القیٰمۃ۱۲ شرح السنۃ {۴۲} زن وارجح۱۲ ترمذی{۴۳} استقرض منی النبی صلی اﷲ علیہ وسلم اربعین الفا فجاء ہ مال فدفعہ الی وقال بارک اﷲ تعالٰی فی اہلک ومالک انما جزاء السلف الحمد۱۲ نسائی {۴۴} ان اﷲ عزوجل یقول انا ثالث الشریکین ما لم یخن احدہما صاحبہ فاذا خانہ خرجت من بینہما ۔ رواہ ابوداو‘د وزاد رزین وجاء الشیطان۔{۴۵} اد الامانۃ الی من ائتمنک۱۲ ترمذی