عمل(۸۵): زکوٰۃ حتی الامکان ایسے لوگوں کو دو جو مانگتے نہیں، آبرو لئے گھر میں بیٹھے ہیں۔
عمل(۸۶): تھوڑی چیز دینے سے مت شرماؤ ۔ جو توفیق ہو دے دو۔
عمل(۸۷): یوں نہ سمجھو کہ زکوٰۃ دے کر تمام حقوق سے سبکدوش ہوگئے۔ مال میں اور بھی حقوق ہیں جو وقوع ضرورت کے وقت ادا کرنے پڑتے ہیں۔
عمل(۸۸): عزیز قریب کو صدقہ دینے سے دو ثواب ہیں: ایک صدقہ، دوسرا صلۂ رحم۔
عمل(۸۹): اگر پڑوسی غریب ہوں تو شوربا بڑھا دیا کرو، اور ان کو بھی پہنچا دیا کرو۔
عمل(۹۰): سائل کو کچھ دے دیا کرو، خواہ کتنا ہی قلیل ہو۔
عمل(۹۱): بی بی شوہر کے مال سے محتاج کو اتنا دے سکتی ہے جس میں اگر شوہر کو اطلاع ہو تو اس کو ناگوار نہ ہو۔
عمل(۹۲): جو چیز کسی کو خیرات دو اور وہ اس کو فروخت کرتا ہو تو بہتر ہے کہ تم اس کو اس سے مت خریدو۔ شاید تمہاری رعایت کرے تو گویا یہ ایک طرح کا صدقے کو واپس کرنا ہے۔
کتاب الصوم
عمل(۹۳): روزے میں فحش بات مت کرو، شوروغل مت مچاؤ، جو کوئی لڑے بھی کہہ دو کہ میاں ہمارا روزہ ہے ہم کو معاف کرو۔
عمل(۹۴): چاند دیکھ کر ہرگز اٹکل مت کرو کہ یہ فلاں دن کا ہے۔ اس کے حساب سے آج فلاں تاریخ ہے۔ جب لوگوں نے دیکھا ہو جب ہی سے حساب شروع ہوگا۔
-------------------
{۸۷} ان فی المال لحقا سوی الزکٰوۃ۱۲ ترمذی {۸۸} لہما اجران اجر القرابۃ واجر الصدقۃ۱۲ مسلم {۸۹} اذا طبخت مرقۃ فاکثر مائھا وتعاہد جیرانک ۱۲ مسلم {۹۰} ردوا السائل ولوبظلف محرق۱۲ مالک {۹۱} اذا انفقت المرأۃ من طعام بیتھا غیر مفسدۃ کان لھا اجرھا بما انفقت۱۲ متفق علیہ {۹۲} لاتشترہ ولا تعد فی صدقتک ۱۲ متفق علیہ{۹۳} واذا کان یوم صوم احدکم فلایرفث ولایصخب فان سابہ احد او قاتلہ فلیقل انی امرؤ صائم۱۲ متفق علیہ {۹۴} فقال بعض القوم ھو ابن ثلث قال بعض القوم ہو ابن لیلتین۔ الی قول ابن عباس۔ ان رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم قال ان اﷲ مدہ للرؤیۃ فھو لیلۃ رأیتموہ۱۲مسلم {۹۵} لا یحل للمرأۃ ان تصوم و زوجہا شاہد الا باذنہ۱۲ مسلم {۹۶} لکل شیء زکٰوۃ وزکٰوۃ الجسد الصوم۱۲ ابن ماجہ