ہے، مال کا جمع کرنا حلال سے، اور مال کا صرف کرنا اپنے موقع پر، اور ترک تبذیر واسراف یعنی خلاف شرع بیہودہ طور پر مال کو برباد نہ کرنا، انفاق فی الحق میں داخل ہے، اور سلام کا جواب دینا، اور چھینکنے والے کو دعائے خیر دینا اور لوگوں کو ضرر نہ پہنچانا، اور لہو ولعب سے پرہیز کرنا اور تکلیف کی چیز کو راہ سے ہٹا دینا۔
مَعاصی کے بعضے دُنیوی نقصانات ۱؎
علم سے محروم رہنا، رزق کم ہوجانا، خدائے تعالیٰ سے وحشت ہونا، آدمیوں سے وحشت ہونا، خصوص نیک آدمیوں سے، اکثر کاموں میں دشواری پیش آنا، قلب میں ایک تاریکی سی معلوم ہونا، دل اور بعض اوقات جسم میں کمزوری ہوجانا، طاعت سے محروم رہنا، عمر گھٹنا، معاصی کا سلسلہ چلنا، ارادہ توبہ کا کمزور ہوجانا، چند روز میں معصیت کی برائی دل سے نکل جانا، دشمنانِ خدا کا وارث بننا ،افعال شنیعہ میں خدائے تعالیٰ کے نزدیک خوار ہوجانا، دوسری مخلوق کو اس کا ضرر پہنچنا اور اس وجہ سے ان کا اس پر لعنت کرنا، عقل میں فتور ہوجانا، حضرت رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم کی طرف سے اس پر لعنت ہونا، فرشتوں کی دُعا سے محروم ہوجانا، پیداوار وغیرہ میں کمی ہونا، حیا وعزت کا جاتا رہنا، اﷲ تعالیٰ کی عظمت اس کے دل سے نکل جانا، نعمتوں کا سلب ہونا، بلاؤں کا ہجوم ہونا، مدح وشرف سے القاب سلب ہو کر بجائے اس کے مذمت اور ذلت کے خطاب ملنا، شیاطین کا مسلّط ہوجانا، قلب کا پریشان رہنا، مرتے وقت منہ سے کلمہ نہ نکلنا، خدائے تعالیٰ کی رحمت سے مایوس ہونا اور اس وجہ سے بے توبہ مرنا۔
طاعات کے بعضے دنیوی منافع
رزق بڑھنا، ہرطرح کی برکت ہونا، تکلیف وپریشانی دور ہونا، مقاصد میں آسانی ہونا، زندگی بالطف ہونا، بارش ہونا، ہر قسم کی بلا کا ٹَل جانا، اﷲ تعالیٰ کا حامی ومددگار ہونا، فرشتوں کو حکم ہونا کہ ان کے قلوب کو قوی رکھو، سچی عزت ملنا، مراتب بلند ہونا، دلوں میں محبت پیدا ہوجانا، قرآن کا
----------
۱؎ ان نقصانات ومنافع کا مرتب ہونا معاصی وطاعات پر بدلائل کتاب ’’جزاء الاعمال‘‘ میں مفصل بیان کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں اور بھی نہایت مفید مضامین ہیں اس کا بھی ضرور مطالعہ کیجئے۔