بڑھتی ہے۔
عمل(۷۶):تازہ بارش میں برکت ہوتی ہے اس کو اپنے بدن پر لینا بہتر ہے۔
عمل(۷۷): استسقاء کیلئے اگر نکلیں میلے کچیلے کپڑے ہوں، عاجزی زاری کرتے ہوئے جاویں۔
کتاب الجنائز
عمل(۷۸): جب آدمی مرنے لگے اس کے پاس بیٹھ کر بآواز بلند کلمۂ توحید پڑھتے رہو۔
عمل(۷۹): کفن نہ بالکل کم قیمت نہ بہت بیش قیمت، متوسط درجے کا دو۔
عمل(۸۰):اگر پرانی مصیبت صدمہ یاد آجاوے تو ’’اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رٰجِعُوْنَ‘‘ پڑھو۔ جیسا ثواب پہلے ملا تھا ویسا ہی پھر ملے گا۔
عمل(۸۱):رنج کی کیسی ہی خفیف بات ہو اس پر اِنَّا لِلّٰہِ پڑھو تو ثواب ملے گا۔
عمل(۸۲) گاہ بگاہ مقابر میں جایا کرو ۔ اس سے دنیا کی محبت کم ہوتی ہے اور آخرت یاد آتی ہے۔ خصوصاً والدین کی قبر پر جمعہ کو جانا بہتر ہے۔
کتاب الزکوٰۃ والصدقۃ
عمل(۸۳): زکوٰۃ پیشگی بھی دینا درست ہے۔
عمل(۸۴): پہننے کے زیور اور گوٹے ٹھپّے میں بھی زکوٰۃ ہے۔
------------
{۷۷} خرج رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم یعنی فی الاستسقاء متبذلاً متواضعاً متضرعاً ۱۲{۷۸} لقنوا موتاکم لاالٰہ الا اﷲ ۱۲ مسلم {۷۹} اذا کفن احدکم اخاہ فلیحسن کفنہ۱۲ مسلم ، لاتغالوا فی الکفن۱۲ ابوداو‘د {۸۰} فیحدث لذلک استرجاعاً الا جدد اﷲ تبارک وتعالٰی لہ عند ذلک۱۲ احمد {۸۱} اذا انقطع شسع احدکم فلیسترجع۱۲ بیہقی {۸۲} فزوروھا فانہا تزہد فی الدنیا وتذکر الآخرۃ ۱۲ ابن ماجہ، من زار قبر ابویہ او احدہما فی کل جمعۃ غفر لہ و کتب برا۱۲ بیہقی {۸۳} ان العباس سأل رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم فی تعجیل صدقۃ قبل ان تحل فرخص لہ ذلک۱۲ ابوداو‘د {۸۴} فی الرقۃ ربع العشر۱۲ بخاری {۸۵} ولکن المسکین الذی لایجد غنی فیغنیہ ولایفطن بہ فیتصدق علیہ ولایقوم فیسأل الناس۱۲ متفق علیہ {۸۶} لاتحقرن من المعروف شیئا۱۲ مسلم