چوتھا باب اصلاحِ اغلاط میں
غلطیاں تو بے شمار ہیں مگر جن میں آج کل لوگ زیادہ مبتلا ہیں ان کی اصلاح چند فصلوں میں ذکر کرتے ہیں۔
فصل: اس غلطی کی اصلاح کہ فقیری میں اتباعِ شریعت کی ضرورت نہیں۔ فتوحات میں ہے:
کل حقیقۃ علی خلاف الشریعۃ زندقۃ باطلۃ
(جو حقیقت شریعت کے خلاف ہو بد دینی اور مردود ہے)
اوراسی میں ہے:
مالنا طریق الی اللّٰہ الا علی الوجہ المشروع۔ لاطریق لنا الی اﷲ الا ما شرعہ
(نہیں ہے ہمارے لئے اﷲ کی طرف کو کوئی راستہ مگر شرعی طور سے۔ اور نہیں ہے کوئی راہ ہمارے لئے اﷲ کی طرف کو مگر وہی جو اس نے شریعت میں بتلا دیا ہے)
اسی میں ہے:
فمن قال بأن ثم طریقا الی اﷲ خلاف ما شرع فقولہ زور فلایقتدی بشیخ لاادب لہ
(جو شخص کہے کہ ادھر کوئی اور راہ ہے اﷲ کی طرف برخلاف اس کے جو شریعت نے بتلا دیا اس کا قول جھوٹا ہے۔ پس ایسے شیخ کو مقتدا نہ بنایاجاوے جس کو ادب نہ ہو)
حضرت بایزید فرماتے ہیں:
--------
التماس