دوسرا رکن ریاضتِ تفصیلی میں! اس میں دوقسم ہیں۔
قسم اوّل اخلاق حمیدہ میں
اور وہ چند مقامات ہیں۔ توبہ، صبر، شکر، خوف، رجا، زہد، توحید، توکل، محبت، شوق، اخلاص وصدق، مراقبہ، محاسبہ، تفکر۔ ہر ایک مقام کو ایک فصل میں بیان کیا جاتا ہے مع اس کی دلیل اور ماہیت وطریق تحصیل کے۔ یہ سب احیاء العلوم سے لیا گیا ہے اور جو مضمون دوسری جگہ کاہے اس پر حاشیہ لکھ دیا ہے۔
فصل نمبر۱ : توبہ میں
قال اﷲ تعالیٰ: یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا تُوْبُوْا اِلَی اللّٰہِ تَوْبَۃً نَّصُوْحًا، الآیۃ وقال رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم یایھا الناس توبوا الی اﷲ، الحدیث۔ رواہ مسلم
(فرمایا اﷲ تعالیٰ نے اے ایمان والو! توبہ کرو اﷲ کی طرف توبہ خالص۔ اور فرمایا رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم نے اے لوگو! اﷲ کی طرف توبہ کرو) (۱)
ماہیت:۔خطا کو یاد کر کے دل دکھ جانا اور اس کے لئے لازم ہے اس گناہ کا ترک کر دینا اور آئندہ کو پختہ ارادہ رکھنا کہ اب نہ کریں گے۔ اور خواہش کے وقت نفس کو روکنا۔
طریقِ تحصیل:۔ قرآن وحدیث میں جو وعیدیں گناہوں پر آئی ہیں ان کو یاد کرے اور سوچے۔ اس سے گناہ پر دل میں سوزش پیدا ہوگی۔ یہی توبہ ہے۔
احکام:۔ اگر نماز روزہ وغیرہ قضا ہوا ہو اس کی قضا کرے، اگر بندوں کے حقوق ضائع ہوئے ہوں ان سے معاف کرائے یا ادا کرے۔
فصل نمبر۲:صبر میں
قال اﷲ تعالیٰ: یٰٓاَیُّھَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا اصْبِرُوْا ، الآیۃ۔ وقال رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم: عجبا لامر المؤمن ان امرہ کلہ خیر ولیس ذلک لاحد الا للمؤمن ان اصابتہ سراء شکر وان اصابتہ
--------------
(۱) آیات واحادیث کے تراجم پہلے حاشیہ میں تھے ہم نے ان کا ترجمہ ساتھ ساتھ درج کر دیا ہے۔ مصحح