اور اگر معدے میں بگاڑا ہو تو تمام بدن میں بیماری ہوجاتی ہے۔
ادب(۶۱): جن بیماریوں سے لوگوں کو نفرت ہوتی ہے جو شخص ان امراض میں مبتلا ہو اس کیلئے بہتر ہے کہ لوگوں سے علیحدہ رہے تاکہ ان کو تکلیف وایذاء نہ پہنچے۔
ادب(۶۲): بدشگونی وغیرہ کا ماننا ایک قسم کا شرک ہے۔
ادب(۶۳): نجوم ورمل اور ہمزاد کا عمل سب چیزیں ایمان کو تباہ کرنے والی ہیں۔
آداب خواب
ادب(۶۴): اگر وحشت ناک خواب نظر آوے تو تین بار تھتکار دو اور تین بار ’’ اَعُوْذُ بِاللّٰہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ‘‘ پڑھو۔ اور جس کروٹ پر لیٹے ہو اس کو بدل ڈالو اور کسی سے ذکر مت کرو۔ انشاء اﷲ تعالیٰ کچھ ضرر نہ ہوگا۔
ادب(۶۵):اگر خواب کہنا ہو ایسے شخص سے کہو جو عاقل ہو یا دوست ہو تاکہ بری تعبیر نہ دے۔ کیونکہ اکثر تعبیر کے موافق ہوجاتا ہے۔
ادب(۶۶): جھوٹا خواب کبھی مت بناؤ بڑا سخت گناہ ہے۔
آداب سلام
-------------
{۶۴} اذا رأی احدکم الرؤیا یکرھہا فلیبصق عن یسارہ ثلاثا ولیستعذ باﷲ من الشیطان ثلاثا ولیتحول عن جنبہ الذی کان علیہ۱۲مسلم۔ ولایحدث بہا احدا فانہا لن تضرہ۱۲ متفق علیہ {۶۵} الرؤیا علی رجل طائر مالم تعبر فاذا عبرت وقعت واحسبہ قال ولاتقصہا الا علی وادٍّ او ذی رأی۱۲ ابوداو‘د {۶۶} من افری الفری ان یری الرجل عینیہ مالم تریا۱۲ بخاری {۶۷} الا ادلکم علی شیء اذا فعلتموہ تحاببتم افشوا السلام بینکم۱۲ مسلم {۶۸} وتقریٔ السلام علی من عرفت ومن لم تعرف۱۲ متفق علیہ{۶۹}یسلم الراکب علی الماشی والماشی علی القاعد والقلیل علی الکثیر۱۲ متفق علیہ۔ یسلم الصغیر علی الکبیر۱۲ بخاری {۷۰} ان اولی الناس باﷲ من بدأ بالسلام۱۲ ترمذی