کا خیال نہ کرے اور بتکلف عادت ڈالے۔ جب عادت ہوجائے پھر اس کے لئے وہی حکم ہے جو اوپر گذرا۔
عمل(۱۰۳):قرآن مجید اس طرح پڑھو کہ تمہارے لہجے سے معلوم ہو کہ یہ خدائے تعالیٰ سے ڈر رہا ہے، بڑی خوش آوازی یہ ہے۔
باب الدعاء والذِّکر وَالاستغفار
عمل(۱۰۴):دعا میں ان امور کا لحاظ رکھو:خوب شوق ورغبت سے مانگو، گناہ کی چیز مت مانگو، اگر قبولیت میں دیر ہو تنگ ہو کر چھوڑو مت، قبولیت کا یقین رکھو۔
عمل(۱۰۵):غصے میں آکر اپنے مال، اولاد، جان وغیرہ کو مت کوسو۔ کبھی قبولیت کی گھڑی ہو اور اسی طرح ہوجاوے۔
عمل(۱۰۶): جب کہیں بیٹھو ،لیٹو ، دنیا کی باتیں کرو اس میں کچھ اﷲ ورسول کا ذکر درود شریف تھوڑا ہی سہی ضرور کیا کرو۔ مجلس خالی نہ رہنے پائے ورنہ وہ مجلس وبال ہے۔
عمل(۱۰۷):اکثر اوقات عقد انامل سے شمار وظیفہ کی رکھو، تسبیح بھی جائز ہے۔
عمل(۱۰۸):استغفار کی کثرت رکھو، سب مشکلیں اس سے آسان ہوں گی اور جہاں سے شان گمان
--------------
{۱۰۳} سئل النبی صلی اﷲ علیہ وسلم ای الناس احسن صوتا للقرآن واحسن قراء ۃ؟ قال: من اذا سمعتہ یقرأ أریت انہ یخشی اﷲ ۱۲ دارمی {۱۰۴} ولکن لیعزم ولیعظم الرغبۃ ۱۲مسلم۔ یستجاب للعبد مالم یدع باثم او قطیعۃ رحم مالم یستعجل قیل یا رسول اﷲ! ما الاستعجال؟ قال یقول قد دعوت وقد دعوت فلم أر یستجاب لی فیستحسر عند ذلک ویدع الدعاء۱۲ مسلم ۔ ادعوا اﷲ وانتم موقنون بالاجابۃ۱۲ترمذی {۱۰۵} لاتدعوا علی انفسکم ولاتدعوا علی اولادکم ولاتدعوا علی اموالکم لاتوافقوا من اﷲ ساعۃ یسأل فیہا عطاء فیستجیب لکم۱۲ مسلم {۱۰۶} من قعد مقعدا لم یذکر اﷲ فیہ کانت علیہ من اﷲ ترۃ ومن اضطجع مضجعا لایذکر اﷲ فیہ کانت علیہ من اﷲ ترۃ۱۲ ابوداو‘د {۱۰۷} واعقدن بالانامل فانہن مسؤولات مستنطقات۱۲ ترمذی {۱۰۸} من لزم الاستغفار جعل اﷲ لہ من کل ضیق مخرجاً ومن کل ہم فرجاً ورزقہ من حیث لایحتسب۱۲ احمد وابوداو‘د {۱۰۹} ما اصر من استغفر وان عاد فی الیوم سبعین مرۃ۱۲ ترمذی۔ کل بنی آدم خطاء وخیر الخطائین التوابون۱۲ ترمذی، ان المؤمن اذا اذنب کانت سوداء فی قلبہ فان تاب واستغفر صقل قلبہ وان زاد زادت حتی تعلو قلبہ فذلکم الران الذی ذکر اﷲ تعالٰی ’’کلا بل ران علی قلوبہم ماکانوا یکسبون‘‘ ۱۲ احمد وترمذی