بَاب الصَّلوۃ
عمل(۳۲):نماز اچھے وقت پڑھو، رکوع، سجدہ اچھی طرح کرو، خشوع و خضوع جس قدر ہوسکے بجا لاؤ۔
عمل(۳۳):جب بچہ سات برس کا ہوجاوے اس کو نماز کی تاکید کرو۔ اور جب دس برس کا ہوجاوے تو مار کر پڑھاؤ۔
عمل(۳۴):نماز خوب پابندی سے پڑھو۔
عمل(۳۵):عشاء سے پہلے سوؤ مت، اور عشاء کے بعد باتیں مت کرو۔ جلدی سے سو رہو تاکہ تہجد یا صبح کی نماز خراب نہ ہو۔
عمل(۳۶):عصر کا وقت بہت نازک ہوتا ہے اس کو تنگ مت کرو۔ سویرے نماز پڑھ لیا کرو۔
عمل(۳۷): اگر اتفاق سے سو گیا یا بھول گیا اور نماز قضا ہوگئی تو جس وقت آنکھ کھلے یا یاد آوے فوراً قضا پڑھ لے اس کو دوسرے وقت پر نہ ٹالے۔ البتہ اگر مکروہ وقت ہو تو اس کو گزر جانے دے۔
عمل(۳۸):اذان کے بعد لوگوں کو مت بلاؤ۔ اذان بلانے ہی کے واسطے ہے۔ البتہ سوتے ہوئے کو جگا دینا مضائقہ نہیں۔
عمل(۳۹):بہتر یہ ہے کہ جو شخص اذان کہے اسی کو تکبیر کہنے دیں۔ اس کو ناراض کرکے دوسرا شخص تکبیر نہ کہنے لگے۔
عمل(۴۰):سات برس تک اذان کہنے پر رہائی دوزخ کا وعدہ آیا ہے۔
------------
{۳۳} مروا اولادکم بالصلٰوۃ وہم ابناء سبع سنین واضربوہم علیہا وہم ابناء عشر سنین ۱۲ ابوداو‘د {۳۴} من حافظ علیہا کانت لہ نورا۱۲ احمد {۳۵} وکان یکرہ النوم قبلہا والحدیث بعدہا ۱۲ متفق علیہ {۳۶} تلک صلوۃ المنافق یجلس یرقب الشمس حتی اذا اصفرت وکانت بین قرنی الشیطان قام فنقر اربعا۱۲ مسلم {۳۷} فاذا نسی احدکم صلٰوۃ او نام عنہا فلیصلہا اذا ذکرہا۱۲ {۳۸} لاتثوبن فی شیء من الصلوات۱۲ ترمذی۔ فکان لایمر برجل الا ناداہ بالصلٰوۃ او حرکہ برجلہ۱۲ ابوداو‘د {۳۹} ان اخا صُدائٍ قد اذن ومن اذن فہو یقیم۱۲ ترمذی{۴۰} من اذن سبع سنین محتسباً کتب لہ براء ۃ من النار۱۲ترمذی {۴۱} لایرد الدعاء بین الاذان و الاقامۃ۱۲ ابوداو‘د {۴۲} اذا اقیمت الصلٰوۃ فلاتأتوہا تسعون وأتوھا تمشون وعلیکم السکینۃ۱۲ متفق علیہ