عمل(۹۵): عورت نفل روزہ بدون اجازت شوہر کے نہ رکھے جب کہ وہ گھر پر موجود ہو۔
عمل(۹۶): کبھی کبھی نفل روزہ بھی رکھ لیا کرو۔
عمل(۹۷): اگر روزے میں کوئی دعوت دے اس کا جی خوش کرنے کو اس کے گھر چلے جاؤ اور وہاں جا کر اس کے لئے دعا کرو۔ اگر روزہ نہ ہو تو کھانا بھی کھالو۔
عمل(۹۸): جب رمضان شریف کے دس دن باقی رہ جاویں عبادت میں کسی قدر زیادہ کوشش کرو۔
باب تلاوت القرآن
عمل(۹۹): اگر قرآن شریف اچھی طرح نہ چلے گھبرا کرچھوڑو مت، پڑھے جاؤ، ایسے شخص کو دوہرا ثواب ملتا ہے۔
عمل(۱۰۰):سوتے وقت قُلْ ھُوَ اللّٰہُ ، قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ ، قُلْ اَعُوْذُ بِرَبِّ النَّاسِ پڑھ کر دونوں ہاتھوں میں دم کر کے جہاں تک ہاتھ پہنچیں بدن پر پھیر کر سو رہا کرو۔ تین بار اسی طرح کرو۔
عمل(۱۰۱):اگر قرآن پڑھا ہو اس کو ہمیشہ پڑھتے رہو ،ورنہ اس کو بھول جاؤ گے اور سخت گناہ گار ہوگے۔
عمل(۱۰۲): جب تک جی لگے قرآن پڑھو۔ جب طبیعت الجھنے لگے موقوف کردو۔ مگر یہ اس شخص کے لئے ہے جو تلاوت کا عادی ہو۔ ورنہ خلاف عادت کام سے ضرور طبیعت گھبراتی ہے اس --
-------------
{۹۷} اذا دعی احدکم فلیجب فان کان صائما فلیصل وان کان مفطرا فلیطعم۱۲ مسلم {۹۸} کان رسول اﷲ صلی اﷲ علیہ وسلم اذا دخل العشر شد مئزرہ وأحیا لیلہ وأیقظ أہلہ ۱۲ متفق علیہ {۹۹} والذی یقرأ القرآن ویتتعتع فیہ وھو علیہ شاق لہ اجران۱۲متفق علیہ {۱۰۰} عن عائشۃ ان النبی صلی اﷲ علیہ وسلم کان اذا اٰوٰی الی فراشہ کل لیلۃ جمع کفیہ ثم نفث فیہما فقرأ فیہما قل ہو اﷲ احد و قل اعوذ برب الفلق و قل اعوذ برب الناس ثم یمسح بھما ما استطاع من جسدہ یبدأ بھما علی رأسہ و وجہہ وما اقبل من جسدہ یفعل ذٰلک ثلث مرات۱۲ متفق علیہ{۱۰۱} انما مثل صاحب القرآن کمثل صاحب الابل المعقلۃ ان عاہد علیہا امسکہا وان اطلقہا ذہبت۱۲ متفق علیہ {۱۰۲} اقرؤوا القرآن ما ائتلفت علیہ قلوبکم فاذا اختلفتم فقوموا عنہ۱۲ متفق علیہ