Deobandi Books

احتساب قادیانیت جلد نمبر 50

113 - 512
کہ وہ ایک تمہاراامام ہوگا جو تم میں سے ہی ہوگا۔‘‘           (ازالہ اوہام ص۴۳،خزائن ج۳ص۱۲۴)
	مرزاقادیانی کا کہنا یہ ہے کہ حدیث میں مسلمانوں کو فرمایاگیا ہے کہ مسیح بن مریم تم ہی میں سے ہوگا۔کہیں آسمان سے نازل نہیں ہوگا۔اس پرہمیں غور کرناہوگا کہ اس حدیث میں جن لوگوں کو مخاطب کیاگیا۔ان میں مرزاقادیانی ہیں۔جب ان سے پہلے کسی اور نے بھی اس حدیث کا یہ مطلب لیا تھا یا نہیں اوران کے بعد ان کے امتیوں کے بغیر کوئی اورعقل رکھنے والا بھی اس کاقائل ہے یا نہیں؟
	سب کو معلوم ہے کہ صحابہؓ اس حدیث کے پہلے مخاطب تھے اور وہ بعد کے سب مسلمان انقطاع نبوت اورنزول مسیح کے معتقد تھے۔کیونکہ ان میں سے کسی نے بھی ختم نبوت و نزول مسیح کو ان کانوں سے نہیں سناتھا۔جن سے قادیانی سنتے ہیں۔جب حقیقت یہ ہے تو پھر اس حدیث کی پکار پر مرزاقادیانی کو مسیح کی گدی کے امیدواروں میں شامل ہونے کا مشورہ کس حکیم نے دیا اور ان دو بنیادی عقائد میں مسلمانوں سے الگ راہ نکالنے کے بعد وہ ان میں شامل رہے ۔کب؟
	اس کے بعد یہ دیکھئے کہ کسی اور نے بھی اس حدیث کا یہ مطلب لیا ہے یا نہیں؟ ظاہر ہے کہ کسی ایک کا نام بھی اس کے بغیر اس کے لئے پیش نہیں کیاجاسکتا۔اس کے بعد حدیث کا مفہوم کیاہے۔خود مرزاقادیانی کہتے ہیں کہ جہاں قرآن کی آیات میں تناقض ہو(معاذ اﷲ) تو زیادہ آیتوں پر عمل کرناچاہئے۔یہی حال مختلف احادیث کا ہوگا اورایک حدیث کے مختلف معنوں کا۔ اس صورت میں مرزاقادیانی کی تیس آیات کی تعداد سے مرعوب ہوئے بغیر آپ موازنہ کریں۔ سب نہیں تو اکثرآیات حضرت مسیح کی زندگی ونزول پر گواہ ہیں۔یہی پوزیشن احادیث کی ہے اور پھر آخری درجہ میں یہی حال حدیث کے معنوں کا ہے کہ نزول مسیح کا مفہوم ان کے اندر غالب ہے۔ اس بیان کے بعد ہم یہ کہنے کاحق رکھتے ہیں کہ مرزاقادیانی نے اس حدیث کے معنے بنانے میں جھوٹ سے کام لیا ہے۔وجہ یہ کہ علم حدیث کا اولین اصول یہ ہے کہ وہ قرآن اوراصول درایت کے خلاف نہ ہو۔آدمی کی عقل میں سمائے۔ اب ایک مرے اوردفن شدہ آدمی مثلاًزید کے متعلق یہ کہنا کہ وہ کل تمہارے پاس آئے گا اوروہ تم ہی میں سے ہوگا۔یہ صریح طور پرایک پاگل کی بات دکھائی دیتی ہے۔سہولت کے لئے ہم حدیث کے الفاظ اورمعنے کردیتے ہیں۔آپ ان کامطلب خود معلوم کرلیں۔
	’’کیف انتم اذانزل فیکم ابن مریم وامامکم منکم(بخاری ج۱ص۴۹۰،مسلم 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
4 قذف باالحق علی الباطل جناب پروفیسر محمد اسماعیل 37 1
5 اخلاق اور مرزاصاحب (مرزاغلام احمد قادیانی کے غلط اقوال والہامات کی تشریح) جناب میاں محمد نوشہروی 99 1
6 ختم نبوت افروز اظہار الحق جناب ڈاکٹر نظیر صوفی 161 1
7 جس کی بات نہیں اس کی ذات نہیں جناب ناظم مجلس تحفظ ختم نبوت کنری 167 1
9 امین الملک جے سنگھ بہادر کرشن گوپال، مرزاغلام احمد قادیانی حجر اسود کے ادنیٰ ترین خادم فضل الدین مرزائی کے تینوں پمفلٹوں کا جواب، بمع چیلنج مناظرہ جناب ناظم مجلس تحفظ ختم نبوت کنری 177 1
10 ختم نبوت پر قومی اسمبلی کا متفقہ فیصلہ وفاقی حکومت پاکستان 193 1
11 نئے آرڈیننس کا اجراء (قادیانیوں کی اسلام دشمن سرگرمیاں) وفاقی حکومت پاکستان 203 1
12 قادیانیت اسلام کے لئے سنگین خطرہ (قادیانیوں کے خلاف اسلام سرگرمیاں روکنے کے لئے حکومت کے اقدامات) وفاقی حکومت پاکستان 209 1
13 قادیانی بدستور غیرمسلم ہیں (حکومت پاکستان کی توثیق) وفاقی حکومت پاکستان 235 1
15 مرزاغلام احمد قادیانی کی ایک پیش گوئی کا تجزیہ (عمرمرزا) جناب باؤ تاج محمد نکودری 339 1
16 داستان مرزا مولانا عبدالمجید سوہدرویؒ 387 1
17 احتساب قادیانیت ۔۔۔ اشاریہ جلد 1 تا 50 حضرت مولانا اللہ وسایا 465 1
18 عرض مرتب حضرت مولانا اﷲ وسایا مدظلہ 4 1
19 قادیانیت جناب ماہر القادری 11 1
20 ابن مریم الحاج رحیم بخش ریٹائرڈ سیشن جج 241 1
21 قرآن کی تحریف اوردعوے 22 19
22 اقوال میں تناقض اورہذیانات میں درجہ بدرجہ ترقی 27 19
23 انگریزی حکومت کی نیاز مندی 30 19
24 عدالتی اقرارنامہ 32 19
25 قرآن پر بہتان…مثیلوں کا سیلاب 101 5
26 نزول مسیح اورقرآن 103 25
27 حیات مسیح 107 25
28 پہلا وعدہ پورا پورا لے لینے کا بیان 108 25
29 دوسرا وعدہ انہیں اپنی طرف اٹھا لینے کا تھا 109 25
30 تیسرا وعدہ کافروں سے پاک کرنا 109 25
31 چوتھا وعدہ کافروں پر غلبہ 110 25
32 پانچواں وعدہ غلبہ قیامت تک 110 25
33 حدیث پر بہتان…میں مسیح ہوں! 112 5
34 امتیوں کا کمال 114 33
35 ایمانیات کا مذاق 116 33
36 تحقیق اورحدیث 117 33
37 کلمات کفریہ…ہم بڑے اوربہت بڑے 119 5
38 سب انبیاء کا مظہر 120 37
39 آسمانی تخت؟ 121 37
40 مسیح سے افضل؟ 121 37
41 خدا میرا پابند 122 37
42 خدا سے بڑھ کر 123 37
43 میں سب سے بڑا 125 37
44 حضرت مسیح کی توہین 126 37
45 کفر میں احتیاط 130 37
46 انگریزپرستی 133 37
47 عام جھوٹ اورفضولیات…میں سب کچھ ہوں 137 5
48 خدا کی صفات 138 47
49 پانچ اورپچاس 141 47
50 باپ کا نام بیٹے کو 147 47
51 ختم نبوت 148 47
52 متعدد جھوٹ 152 47
53 بزرگان امت پر بہتان 157 47
54 حصہ اول 205 11
55 حصہ دوم 206 11
56 حصہ سوم 207 11
57 حصہ چہارم 208 11
58 قادیانی مسئلہ 210 12
59 اسلام میں ختم نبوت کا تصور 211 12
60 قادیانیت کاظہور 213 12
61 مرزا قادیانی کی شخصیت 216 12
62 مرزاغلام احمد کے دعوے 217 12
63 ختم نبوت سے صریحی انکار 220 12
64 دوسرے انبیاء سے مقابلہ 222 12
65 بعض دلچسپ اورعجیب وغریب تاویلات 223 12
66 نئے دعوائے نبوت کے نتائج واثرات 224 12
67 قادیانیت اسلام کے خلاف ہے 224 12
68 غیر احمدی سے رشتے کی ممانعت 226 12
69 سامراجیوں کے ساتھ وفاداری 226 12
70 سامراجی طاقت کے ساتھ وفاداری 228 12
71 پاکستان کے اندرقادیانی ریاست کے لئے منصوبہ 230 12
72 قادیانیت کے خلاف رد عمل 231 12
73 لفظ ’’سنۃ اﷲ‘‘کے معنی میں تدریجی ارتقاء 253 20
74 ولادت مسیح کے متعلق قرآن اورعیسائیوں کی کتب مقدسہ کا نکتہ نظر 258 20
77 معجزات حضرت عیسیٰ علیہ السلام 292 20
78 مثیل مسیح کی حقیقت 301 20
79 حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی پیغمبری 317 20
80 اپنی عمر کے متعلق مرزاقادیانی کاالہامی دعویٰ 343 15
81 مرزا قادیانی کا ایک کشف 344 15
82 مرزا قادیانی کا الہام بمقابلہ ڈاکٹر عبدالحکیم 344 15
83 مرزا قادیانی کے ان مختلف الہامات کامختصر نقشہ 345 15
84 اقوال مرزا غلام احمد قادیانی 352 15
85 تذکرہ روسائے پنجاب (گرفن) 356 15
86 علامہ خالد محمود کااعتراض 357 15
87 قادیانی علماء کی پریشانیاں 360 15
88 الباب الثانی مرزاغلام احمد قادیانی کے والد مرزا غلام مرتضیٰ کی تاریخ وفات 362 15
89 قاضی محمد نذیر لائل پوری کے ایک درجن مغالطے معہ جوابات 370 15
90 مرزا قادیانی کی آخری تحقیق 381 15
92 باب اوّل 388 16
93 باب دوم 397 16
Flag Counter