معرب،مبنی
اسم کی بابت معرب(۱) اور مبنی معلوم کرنے کے لیے پہلے اسمائے غیرمتمکِّنہ کی طرف نظر کرو۔
اگر اسمائے غیرمتمکِّنہ(۲) میں سے ہے تو وہ یقیناً مبنی ہوگا۔ اور اگر مبنیات کے اقسام میں سے نہیں ہے تو وہ ضرور معرب ہوگا۔
منصرف،غیر منصرف
[۱]اگر مذکورہ کلمہ معرب ہے اور بر وزن: أَفَاعِلُ، أَفَاعِیْلُ، تَفَاعِلُ، تَفَاعِیْلُ،
ـکہ عامل ہے یا معمول؟ معمول ہے تو کس کا؟ وغیرہ اِس طرح کرنے سے انشاء اللہ ایک ماہ میں عبارت پڑھنا آجائے گی، اور رفتہ رفتہ استعداد بھی بن جائے گی۔(افاداتِ صدیق :۱۴۲)
اور اگر کوئی حرف نظرآئے تو دیکھے کہ، اُس میں علامات ِاسم وفعل میں سے کوئی علامت تو نہیں ؟ مبنی ہے یا معرب؟ حروف عاملہ میں سے ہے یا غیر عاملہ میں سے؟ اگر عاملہ میں سے ہے تو کیا عمل کرتا ہے؟ اور غیر عاملہ میں سے ہے تو حروف معانی کی کونسی قسم (مثلاً حرفِ عطف، ردع اور ایجاب وغیرہ میں ) سے تعلُّق رکھتا ہے؟اگر حروف عاملہ میں سے ہے تو کونسی قسم ہے؟ یعنی عاملہ در اسم ہے یا در فعل؟ اگر عاملہ در اسم ہے تو اِن کی سات قِسموں میں سے کونسی قسم ہے؟ اگر مضارع پر داخل ہے تو حرفِ ناصب ہے یا جازم؟ اگر حروف غیر عاملہ میں سے ہے تو کونسی قسم ہے؟ حروف معانی کتنے ہیں ؟ اور یہ کس معنیٰ میں مستعمل ہے؟
مرحلۂ ثانیہ: یہ لفظ اگر معرب ہے تو مرفوعات،منصوبات اور مجرورات کتنے ہیں اور یہ لفظ اُن میں سے کیا ہے؟
مرحلۂ ثالثہ: اِس لفظ کا پہلے والے اور بعد والے کلمے سے (فعل فاعل، مبتدا خبر، موصوف صفت، مضاف مضاف الیہ، حال ذو الحال، ممیز تمیز، عامل معمول) کیا تعلق ہے؟ اور اس کا حکم کیا ہے؟
مرحلۂ رابعہ: یہ عبارت مرکبِ مفید ہے یا غیر مفید؟ اگر مفید ہے تو جملہ اسمیہ، فعلیہ، شرطیہ، اور ظرفیہ میں سے کیا ہے؟بہر صورت جملہ خبریہ ہے یاانشائیہ؟ اگر مرکب غیر مفید ہے تو اُس کی تین قسموں میں سے کونسی قسم ہے؟۔ عملاً اجرائی نمونہ کے لیے ملاحظہ فرمائیں :’’اجرائِ نحو وصرف‘‘۔(مطبوعہ ادارۂ صدیق ڈابھیل) مرتب
(۱) معرب وہ کلمہ ہے جو اپنے عاملِ لفظی یا معنوی کے ساتھ مرکب ہو، اور مبنی الاصل(جملہ حروف، ماضی، امر حاضر معروف) کے ساتھ مشابہ نہ ہو،اور معرب کا حکم یہ ہے کہ عواملِ مختلفہ کے وُرود سے اُس کا آخر بدلتا رہے۔
والمبني ما لیس بمعرب۔مرتب
(۲) اسمائے مبنیہ آٹھ ہیں : (۱)مضمرات(۲)اسمائے موصولہ(۳)اسمائے اشارہ(۴)اسمائے افعال (۵) اسمائے اصوات (۶)اسمائے ظروف(۷)اسمائے کنایات(۸)مرکبِ بنائی۔