کے اس شعر کے متعلق لکھتے ہیں :
اب کے جنوں میں فاصلہ شایدہی کچھ رہے
دامن کے چاک اور گریباں کے چاک میں
’’میرؔ نے باوجود غایت درجے کی سادگی کے، ایسے متبذل اور پامال مضمون کو اچھوتے، نرالے اور دل کش اسلوب میں بیان کیاہے‘‘۔ (ب) کسی خاص اصطلاح ، کتاب کے نام، انسانوں ، جگہوں اور شہروں کے نام کو بھی واوین میں لکھاجاتاہے۔ جیسے: حالی نے مرزا غالب کو ’’حیوانِ ظریف‘‘ کہاہے۔ ہمارے بہت سے علما، مولانا سید محمد میاں دہلویؒ کو ’’حیوانِ کاتب‘‘ کہتے اور لکھتے تھے۔
{۹}قوسین (…)، […] : (الف)طویل جملۂ معترضہ -جس کے درمیان سکتوں کا استعمال کیا گیا ہو- کے شروع وآخر میں یہ علامت استعمال کی جاتی ہے۔ (ب) کسی وضاحتی جملے یا لفظ کو، نیز کسی عبارت کو جس کی طرف توجہ مبذول کرانی مقصود ہو، قوسین کے درمیان لکھتے ہیں ۔
یومیہ محاسبہ
عزیزو! یومیہ اِن چیزوں کا محاسبہ ضرور کرلیا کریں :
۔ کیا میری صبح وشام کی تسبیحات مکمل ہوئیں ؟
۔کیافرائض کو اوامرِالٰہیہ سمجھ کر،اور سنتوں کو مقرِّب الیٰ اللہ ورسولہ سمجھ کر ادا کیا؟
۔کیااپنی مستفاد کتب کے مصنفین اور اپنے اساتذہ پر صلاۃ دوگانہ اور تین مرتبہ سورئہ اخلاص پڑھ کر ایصالِـ ثواب کیا؟
۔کیا کم ازکم چلتے پھرتے، اُٹھتے بیٹھتے ۳۰۰ مرتبہ درودشریف کا تحفہ آقا اکی خدمت میں بھیجا؟
۔کیا کسی بھی ایک نفل نمازپر پابندی ہوئی؟
۔کیا قرآن کریم یا حدیث کی کسی بھی کتاب کی ۰ا؍منٹ تلاوت معانی کے استحضار کے ساتھ ہوئی؟
۔کیا اشعار واَمثال عربیہ میں سے کسی ایک شعر یا مَثَل کو حِفظ کیا؟
۔بلا کسی قید آج پڑھے ہوئے اسباق کو تکرار کے بعد مع حاشیہ وبین السطور مستحضر کیا؟
۔فنی کتابوں میں تین دن پیچھے کے اسباق کی مراجَعت کی؟
۔کسی بھی ایک کتاب کے اگلے سبق کو مکمل حل کیا، اوردوسری کتابوں کی عبارت کو کم ازکم تین مرتبہ معانی کے استحضار کے ساتھ پڑھا؟