رہا؛ جن کی معاوَنت، بڑوں کی مشوَرت وہدایت سے، نیز مخلصین مربیوں کی توجہات سے بہ توفیقِ الٰہی یہ کام تمامیت کو پہنچا۔
کام کی نوعیت اور کتاب میں رعایت کردہ اُمور
۱)ہر مضمون کو علاحدہ عنوان سے ممتاز کیا گیا ہے۔
۲)اصل کتاب (اَنوار المطالع) کے قدیم اسلوب تحریر کو جدید اسلوب نگارش سے آراستہ کیا گیاہے۔
۳)بہ وقتِ ضرورت کسی لفظ یا عبارت کو بڑھاتے ہوئے […] کا نشان لگایا گیا ہے۔
۴) تسہیل کومدِّ نظر رکھتے ہوئے قواعد کی ترتیب میں قدرے تقدیم وتاخیر کی گئی ہے۔
۵)اصل حواشی کو بہ لفظِ ’’مصنف‘‘ ممتاز کرنے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
۶)قسم ثانی کے قواعد کی توضیح کے لیے قاعدے کے ساتھ حاشیہ میں مثالیں ذکر کردی ہیں ؛ البتہ بعض مقامات میں کسی مناسبت سے دوسری جگہ ذکر کردہ مثال کا حوالہ دے دیا گیاہے۔
۷)امثلہ کی عبارت میں متن وشرح کا امتیاز دو طریقوں میں کسی ایک سے کیا گیا ہے: [۱]’’م:‘‘ سے مَرجع کا متن مراد ہے، اور ’’ش:‘‘ سے شرح[۲] اور کہیں شرحِ ممزوج میں بین القوسین (…) شرح کو ذکر کیا گیا ہے۔
۸)قسم ثانی کی امثلہ میں بسا اوقات ایک عبارت کو سمجھاتے ہوئے کتاب میں مذکور دیگر قواعد کی امثلہ کی طرف اشارہ کیا گیا ہے، جن میں سے ہر ایک ممثل لہ کو ((…)) کے درمیان واضح کیا گیا ہے۔
۹)مصنف کے ذکر کردہ بہت سے اصطلاحی کلمات کی تعریفات کے لیے ہماری کتاب ’’دستور الطلباء‘‘ کا حوالہ دیا گیا ہے، جس میں تعریفات، دلائل اور أمثلہ کے قبیل سے مستعمل ہونے والی اصطلاحات کو کافی حد تک جمع کیا گیا ہے۔