ادب(۱۶۹): ہر شخص کے رتبے کے موافق اس کی قدر ومنزلت کرو ، سب کو ایک لکڑی سے مت ہانکو۔
ادب(۱۷۰): بڑی سنگدلی کی بات ہے کہ تم پیٹ بھر کر بیٹھ رہو اور تمہارا پڑوسی بھوکا پڑا رہے۔
ادب(۱۷۱): غرض کی دوستی بالکل ہیچ ہے۔ محض اﷲ کے واسطے بے غرض دوستی ومحبت رکھو۔
ادب(۱۷۲): جس شخص سے تم کو محبت ہو اس کو بھی خبر کردو اس سے اس کو بھی محبت ہوجاتی ہے اور اس کا نام ونشان ونسب بھی دریافت کرلو۔ اس سے محبت اور بڑھ جاتی ہے۔
ادب(۱۷۳): جس سے دوستی کرنا ہو اس کا دین و وضع و خیالات اوّل دریافت کر لو ، ورنہ اثر صحبت سے کہیں تم بھی نہ بگڑ جاؤ۔
ادب(۱۷۴): اگر اتفاقاً کسی سے رنجش ہو جائے تو تین دن تک غصّہ ختم کر دو، پھر اس سے مل جاؤ۔ اس سے زیادہ بول چال چھوڑ دینا گناہ ہے۔ اور جو پہلے ملاقات کرے گا اس کو زیادہ ثواب ملے گا۔
ادب(۱۷۵): کسی پر بدگمانی مت کرو، کسی کا عیب مت ڈھونڈو، باہم حسد مت کرو، بغض مت رکھو، قطع تعلق مت کرو، حرصا حرصی مت کرو، سب بھائی بن کر رہو۔
ادب(۱۷۶): اگر دو شخصوں میں رنجش ہوجاوے تو اصلاح کر دیا کرو۔
ادب(۱۷۷): اگر تم سے کوئی معذرت کرے اور معافی چاہے اس کا قصور معاف کردو۔
ادب(۱۷۸): جو کام کرو سوچ سمجھ کر انجام دے کر اطمینان سے کرو، جلدی میں اکثر کام بگڑ جاتے
---------------
{۱۷۳} المرء علی دین خلیلہ فلینظر احدکم من یخالل۱۲ احمد وترمذی {۱۷۴} لایحل للرجل ان یہجر اخاہ فوق ثلٰث یلتقیان فیعرض ہذا ویعرض ھذا خیرہما الذی یبدأ بالسلام۱۲ متفق علیہ {۱۷۵} ایاکم والظن فان الظن اکذب الحدیث ولاتحسسوا ولاتجسسوا ولاتناجشوا ولاتحاسدوا ولاتباغضوا ولاتدابروا وکونوا عباد اﷲ اخوانا۔ وفی روایۃ۔ ولاتنافسوا۱۲ متفق علیہ {۱۷۶}الا اخبرکم بافضل من درجۃ الصیام والصدقۃ والصلٰوۃ قلنا بلی قال اصلاح ذات البین۱۲ ابوداو‘د {۱۷۷} من اعتذر الی اخیہ فلم یعذرہ او لم یقبل عذرہ کان علیہ مثل خطیئۃ صاحب المکس۱۲بیہقی {۱۷۸} الاناۃ من اﷲ والعجلۃ من الشیطان۱۲ترمذی۔ خذ الامر بالتدبیر۱۲شرح السنۃ۔ التؤدۃ فی کل شیء الا فی عمل الآخرۃ۱۲ابوداو‘د {۱۷۹} لاحکیم الا ذوتجربۃ۱۲ ترمذی {۱۸۰} الاقتصاد جزء من خمس وعشرین جزء ا من النبوۃ۱۲ ابوداو‘د {۱۸۱} المستشار مؤتمن۱۲ ترمذی