خاص کسی کی برائی کرنا مقصود نہ ہو بلکہ کسی کی خیرخواہی کی ضرورت سے اس کا عیب بیان کرنا پڑے شرعاً اس کی اجازت ہے بلکہ بعض جگہ واجب ہے۔
معاملہ(۹۸): اگر خاوند باوجود مقدرت کے بوجہ بخل کے بی بی کو بقدر کفایت خرچ نہ دیتا ہو تو بی بی چھپا کر لے سکتی ہے مگر حاجت سے زیادہ فضول خرچی کرنے کو لینا جائز نہیں ہے۔
معاملہ(۹۹): اﷲ تعالیٰ اگر مال دے تو اوّل خویش بعدہ درویش۔
------------
{۹۸} خذی مایکفیک و ولدک بالمعروف۱۲ متفق علیہ {۹۹} اذا اعطی اﷲ لاحدکم خیرا فلیبدأ بنفسہ واہل بیتہ ۱۲ مسلم۔ فان فضل عن اہلک شیء فلذی قرابتک فان فضل عن ذی قرابتک شیء فہکذا وہکذا ۱۲مسلم