نہ ہوگا روزی ملے گی۔
عمل(۱۰۹):اگر شامت نفس سے گناہ ہوجاوے تو یہ سمجھ کر توبہ میں دیر مت لگاؤ کہ شاید ہماری توبہ قائم نہ رہے اور پھر گناہ ہوجاوے، بلکہ فوراً توبہ صدق دل سے کرو۔ اگر اتفاقاً توبہ ٹوٹ جاوے پھر توبہ کر لو۔
عمل(۱۱۰):بعضی دعائیں خاص حالات وخاص اوقات کی مذکور ہوتی ہیں:
سوتے وقت یہ پڑھو:
اَللّٰھُمَّ بِاسْمِکَ اَمُوْتُ وَاَحْیٰی
جاگتے وقت یہ پڑھو:
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ الَّذِیْ اَحْیَانَا بَعْدَ مَا اَمَاتَنَا وَاِلَیْہِ النُّشُوْرُ
صبح کو یہ دعا پڑھو:
اللّٰھُمَّ بِکَ اَصْبَحْنَا وَ بِکَ اَمْسَیْنَا وَ بِکَ نَحْیٰی وَبِکَ نَمُوْتُ وَاِلَیْکَ الْمَصِیْرُ
اور شام کے وقت یہ دعا پڑھو:
اَللّٰھُمَّ بِکَ اَمْسَیْنَا وَ بِکَ اَصْبَحْنَا وَ بِکَ نَحْیٰی وَبِکَ نَمُوْتُ وَاِلَیْکَ النُّشُوْرُ
بی بی کے پاس جاتے وقت یہ دعا پڑھو:
بِسْمِ اللّٰہِ اَللّٰھُمَّ جَنِّبْنَا الشَّیْطٰنَ وَجَنِّبِ الشَّیْطٰنَ مَا رَزَقْتَنَا
لشکر کفار پر بد دعا کرنا ہو یہ پڑھے:
اَللّٰھُمَّ مُنْزِلَ الْکِتَابِ سَرِیْعَ الْحِسَابِ اللّٰھُمَّ اھْزِمِ الْاحَزَابَ اَللّٰھُمَّ اھْزِمْھُمْ وَ زَلْزِلْھُمْ
کسی کے مہمان ہو، کھانے پینے سے فارغ ہو کر میزبان کے لئے یوں دعا کرو:
اَللّٰھُمَّ بَارِکْ لَھُمْ فِیْمَا رَزَقْتَھُمْ وَاغْفِرْلَھُمْ وَ ارْحَمْھُمْ
چاند دیکھ کر یہ دعا پڑھو:
اَللّٰھُمَّ اَھِلَّہ‘ عَلَیْنَا بِالْاَمْنِ وَالْاِیْمَانِ وَالسَّلَامَۃِ وَالاِْسْلَامِ رَبِّیْ وَرَبُّکَ اللّٰہُ
کسی کو مصیبت زدہ دیکھ کر یہ دعا پڑھو، تم کو اﷲ تعالیٰ اس مصیبت سے محفوظ رکھیں گے: