چیز کو داہنے یا بائیں ابرو کے مقابل رکھے ، تاکہ مشابہت بت پرستوں کے ساتھ نہ ہوجاوے۔
عمل(۴۹): اگر امام بنو بہت ہلکی نماز پڑھاؤ، کیونکہ مقتدی ہر قسم کے ہیں۔ کسی کو تکلیف نہ ہو جس کی وجہ سے جماعت سے نفرت ہوجاوے۔
عمل(۵۰):نماز میں رکوع وسجدہ اور تمام ارکان اطمینان سے ادا کرو۔
عمل(۵۱):نماز میں دامن سمیٹنا یا بال سنوارنا بری بات ہے ۔
عمل(۵۲):نماز میں ہاتھ کے سہارے سے مت اٹھو۔
عمل(۵۳):فرض پڑھ کر بہتر ہے کہ اس جگہ سے ہٹ کر سنن ونوافل پڑھے۔
عمل(۵۴):نماز میں ادھر اُدھر مت دیکھو، اوپر نگاہ مت اٹھاؤ، حتی الوسع جمائی کو روکو، بار بار کنکریاں مٹی برابر مت کرو، پھونک مت مارو، نماز کے واسطے جاتے ہوئے بھی کوئی حرکت خلاف نماز مت کرو، نگاہ سجدہ کی جگہ رکھو۔
عمل(۵۵):جماعت کے ساتھ نماز پڑھو، جماعت چھوڑنے پر بڑی وعید آئی ہے۔ البتہ کوئی قوی عذر ہو تو جماعت معاف ہوجاتی ہے۔
عمل(۵۶):جب بھوک کا بہت غلبہ ہو یا پیشاب پائخانہ کا دباؤ ہو تو پہلے فراغت کرلو، پھر نماز پڑھو۔
-----------------
{۵۰} اسوأ الناس سرقۃ الذی یسرق من صلٰوتہ ۱۲ احمد {۵۱} ولانکفت الثیاب والشعر۱۲ متفق علیہ {۵۲} نہی ان یعتمد الرجل علی یدیہ اذا نہض فی الصلوۃ۱۲ابوداو‘د {۵۳} لایصلی الامام فی الموضع الذی صلی فیہ حتی یتحول ۱۲ ابوداو‘د۔ فوثب عمر فاخذ بمنکبہ فہزہ ثم قال اجلس فانہ لم یہلک اہل الکتاب الا انہ لم یکن بین صلوتہم فصل ۱۲ ابوداو‘د {۵۴} فاذا التفت انصرف عنہ۱۲ احمد۔ لینتہین اقوام عن رفعہم ابصارہم عند الدعاء فی الصلٰوۃ او لتخطفن ابصارہم ۱۲ رواہ مسلم۔ اذا تثاء ب احدکم فی الصلٰوۃ فلیکظم ما استطاع۱۲ فی الرجل یسوی التراب حیث یسجد قال ان کنت فاعلاً فواحدۃ۱۲ متفق علیہ۔ فلایمسح الحصی ۱۲احمد۔ رأی النبی صلی اﷲ علیہ وسلم غلاماً لنا یقال لہ افلح اذا سجد نفخ فقال یا افلح ترب وجہک ۱۲ ترمذی۔ ثم خرج عامدا الی الصلٰوۃ فلایشبکن بین اصابعہ فانہ فی الصلٰوۃ ۱۲احمد۔ یا انس اجعل بصرک حیث تسجد۱۲بیہقی {۵۵} من سمع النداء فلم یمنعہ من اتباعہ عذر لم یقبل منہ الصلٰوۃ التی صلی۱۲ ابوداو‘د {۵۶} لاصلٰوۃ بحضرۃ الطعام ولاھو یدافعہ الاخبثان۱۲ مسلم {۵۷} لایؤمن رجل قوما فیخص نفسہ بالدعاء دونہم۱۲ ابوداو‘د {۵۸} اذا کنتم فی المسجد فنودی بالصلٰوۃ فلایخرج احدکم حتی یصلی۱۲ احمد