Deobandi Books

تعلیم الدین - یونیکوڈ - موافق للمطبوع

14 - 151
عقیدہ(۲۱):اﷲ اور رسول نے دین کی سب باتیں قرآن وحدیث میں بندوں کو بتلا دیں۔ اب کوئی نئی بات دین میں نکالنا درست نہیں۔ ایسی ہی بات کو بدعت کہتے ہیں۔ بدعت بہت بڑا گناہ ہے۔ البتہ بعض باریک باتیں دین کی جو ہر ایک کی سمجھ میں نہیں آتیں، پکے پکے اگلے عالموں نے اپنے علم کے زور سے قرآن وحدیث سے سمجھ کر دوسروں کو بھی بتلا دیں، ایسے لوگ مجتہد کہلاتے ہیں۔ مجتہد بہت ہوئے، چار ان میں بہت مشہور ہیں۔ امام اعظم ابوحنیفہ، امام شافعی، امام مالک، امام احمد۔ جس کو جس مجتہد سے زیادہ اعتقاد ہو اس کی پیروی کرلے۔ ہندوستان میں امام ابوحنیفہ رحمہ اﷲ کی پیروی کرنے والے زیادہ ہیں۔ وہ حنفی کہلاتے ہیں۔ اسی طرح نفس کے سنوارنے کے طریقے قرآن وحدیث کے موافق ولی لوگوں نے اپنے دل کی روشنی سے سمجھ کر بتلائے۔ ایسے لوگ شیخ کہلاتے ہیں۔شیخ بہت ہوئے مگر ان میں چار زیادہ مشہور ہیں: خواجہ معین الدین چشتیؒ، حضرت غوث الاعظم عبد القادرؒ، شیخ شہاب الدین سہروردیؒ، خواجہ بہاؤ الدین نقشبندؒ۔ جس مجتہد اور شیخ سے اعتقاد ہو اس کی پیروی کر کے دوسروں کو برا سمجھنا درست نہیں۔ اور پیروی مجتہد اور شیخ کی اسی وقت تک ہے جب تک ان کی بات خدا اور رسول کے خلاف نہ ہو۔ اور اگر ان سے کوئی غلطی ہوگئی ہو اس میں پیروی نہیں۔ 
عقیدہ(۲۲):اﷲ تعالیٰ نے بہت سی چھوٹی بڑی کتابیں آسمان سے جبرائیل علیہ السلام کی معرفت بہت سے پیغمبروں پر اتاریں تاکہ وہ اپنی اپنی امتوں کو دین کی باتیں بتلائیں۔ ان میں چارکتابیں بہت مشہور ہیں: تو۱؎ریت حضرت موسیٰ علیہ السلام کو ملی، زبور۲؎ حضرت داو‘د علیہ 
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
{۲۱} الیوم اکملت لکم دینکم واتممت علیکم نعمتی ، ام لہم شرکاء شرعوا لہم من الدین لم یأذن بہ اﷲ،یا أیھا الذین اٰمنوا اطیعوا اﷲ واطیعوا الرسول و اولی الامر منکم فان تنازعتم فی شیء فردوہ الی اﷲ والی الرسول، فاسئلوا اہل الذکر ان کنتم لاتعلمون۔ 
{۲۲} قولوا اٰمنا باﷲ وما انزل الینا وما انزل الی ابرٰہٖم واسمٰعیل واسحٰق الخ والذین یؤمنون بما انزل الیک وما انزل من قبلک، نزل بہ الروح الامین، واٰتینا داو‘د زبورا، واٰتیناہ الانجیل، وکتبنا لہ فی الالواح، فبأی حدیث بعدہ یؤمنون، یحرفون الکلم عن مواضعہ، انا نحن نزلنا الذکر وانا لہ لحٰفظون، لایأتیہ الباطل من بین یدیہ ولا من خلفہ۱۲
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 مقدمۂ مصنّف 5 1
3 عقائد وتصدیقات 9 1
4 بدعات القبور 23 1
5 بدعات الرسوم 23 1
6 بعض کبائر 24 1
7 شُعبِ ایمانیہ 25 1
8 مَعاصی کے بعضے دُنیوی نقصانات 27 1
9 طاعات کے بعضے دنیوی منافع 27 1
10 اعمال وعبادات 28 1
11 بَاب الصَّلوۃ 31 1
12 کتاب الجنائز 36 1
13 کتاب الزکوٰۃ والصدقۃ 36 1
14 کتاب الصوم 37 1
15 باب تلاوت القرآن 38 1
16 باب الدعاء والذِّکر وَالاستغفار 39 1
17 باب الحج والزیارۃ 41 1
18 یمین ونذر 41 1
19 معاملات وسیاسیات 43 1
20 باب النکاح 53 1
21 سیاست 60 1
22 حکومت وانتظامِ مُلکی 63 1
23 سفر 65 1
24 آدابِ معاشرت وخوردو نوش 68 1
25 پوشش وزینت 71 1
26 آداب طِبْ 75 1
27 آداب خواب 76 1
28 آداب سلام 76 1
29 آداب استیذان 77 1
30 آداب مُصَافحہ و مُعانقہ وقیام 78 1
31 بیٹھنا، لیٹنا ، چلنا 78 1
32 آدابِ مجلس 79 1
33 آدابِ متفرقہ 81 1
34 حِفظِ لِسان 83 1
35 حقوق وخدمتِ خلق 87 1
36 سلوک ومقامات 92 1
37 پہلا باب بیعت میں 93 1
38 دوسرا باب ریاضت ومجاہدہ میں 95 1
39 قسم اوّل اخلاق حمیدہ میں 96 1
40 فصل نمبر۲:صبر میں 96 39
41 فصل نمبر۳:شکر میں 97 39
42 فصل نمبر۴:رجاء میں 97 39
43 فصل نمبر۵:خوف میں 98 39
44 فصل نمبر۶:زہد میں 98 39
45 فصل نمبر۷:توحید میں 99 39
46 فصل نمبر۸:توکل میں 99 39
47 فصل نمبر۹:محبت میں 100 39
48 فصل نمبر۱۰: شوق میں 100 39
49 فصل نمبر۱۱: انس میں 101 39
50 فصل نمبر۱۲: رضامیں 101 39
51 فصل نمبر۱۳: نیت وارادہ میں 102 39
52 فصل نمبر۱۴:اخلاص میں 102 39
53 فصل نمبر۱۵:صدق میں 103 39
54 فصل نمبر۱۶:مراقبے میں 103 39
55 فصل نمبر۱۷:فکر میں 104 39
56 دوسری قسم اخلاق ذمیمہ میں 105 1
57 فصل: شہوت میں 105 56
58 فصل: آفات لسان میں 105 56
59 فصل: غضب میں 106 56
60 فصل: حقد میں 106 56
61 فصل: حسد میں 107 56
62 فصل : حب دنیا میں 107 56
63 فصل: بخل میں 108 56
64 فصل: حرص میں 108 56
65 فصل: حب جاہ میں 108 56
66 فصل: ریا میں 109 56
67 فصل: تکبر میں 110 56
68 فصل: عجب میں 110 56
69 فصل: غرور میں 111 56
70 رباعی 111 56
71 بخل و حسد و ریا و کبر و کینہ 111 56
72 تیسراباب مسائل فرعیہ میں 112 1
73 فصل: خوارق کا ہونا ولایت کیلئے ضروری نہیں 113 72
74 فصل: 115 72
75 فصل: 116 72
76 فصل: ولی کبھی کسی نبی کے درجے کو نہیں پہنچ سکتا 118 72
77 فصل: پیر بھی فارغ نہ بیٹھ رہے 118 72
78 فصل: عورتوں کو دست بدست بیعت نہ کرنا چاہئے 121 72
79 فصل: خواجہ عبید اﷲ احرار رحمہ اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں 122 72
80 فصل: قرآن وحدیث کے ظاہری معنی کا انکار کرنا کفر ہے 123 72
81 فصل: 123 72
82 چوتھا باب اصلاحِ اغلاط میں 125 1
83 فصل: عورتوں اور مردوں کی مخالطت کا مضر ہونا۔ 129 82
84 فصل: 131 82
85 فصل: 131 82
86 فصل: 131 82
87 فصل: 133 82
88 پانچواں باب موانع طریق میں 139 1
89 چھٹا باب وصایا جامعہ میں 143 1
90 فصل: 143 89
91 فصل: 143 89
92 فصل: 144 89
Flag Counter