تو عربی میں ایک کتاب لکھی، پھر حسبِ ارشادِ گرامی استاذِ اشفق، ماہرِ فنون عقلیہ و نقلیہ، علامۂ یگانہ، مولائی الحافظ ’’المولوی ضیاء الحق صاحب‘‘ -مُدرِّس مدرسہ عالیہ امینیہ- اردو میں ترجَمہ کراکر اِس کو شائع کیا جاتا ہے؛ مگر چوں کہ اردو میری اصلی زبان نہیں ؛ اِس لیے مَیں معذرت کرتا ہوں کہ، اگر اردو عبارت میں خطا واقع ہو تو ازراہِ کرم خط بھیج کر اصلی چیز بیان فرمادیں ، یہ نہ ہو کہ کتاب ہی سے اِلتفات ہٹائی جائے۔
دانایاں معانی را گیرند، الفاظ را نہ بینند
ء
گر قُبول افتد زہے عِزو شرف
خوید مکم محمد حسین غفر لہ‘
(سابق مُدرّس مدرسہ امینیہ، دہلی)