مجرد کے چھ بابوں میں سے بابِ ’’نَصَرَ‘‘ سے ہے۔(۹) ہفت اقسام میں سے ’’اجوفِ واوی‘‘ ہے، اصل میں ’’یَخْوُنُوْنَ‘‘ تھا۔ (۱۰)واو متحرک ماقبل حرفِ صحیح ساکن ہے، تو واو کی حرکت بہ قاعدہ۸؍(علم الصیغہ) ماقبل کودی۔ (۱۱)بحث اثبات فعل مضارع معروف، صیغہ: جمع مذکر غائب۔
ترجمہ:- خَانَ یَخُوْنُ خِیَانَۃً فِيْ کَذَا: امانت میں خیانت کرناسے-، امانت میں خیانت کرتے ہیں یا کریں گے وہ سب مرد۔
أَنَّ: (۱)حرف ہے؛ کیوں کہ اسم اور فعل کی کوئی علامت نہیں پائی جاتی ہے۔ (۲)مبنی ہے؛ کیوں کہ تمام حروف مبنی ہیں ۔(۳) حروفِ عاملہ میں سے ’’عاملہ در اسم‘‘ ہے۔(۵)’’عاملہ در اسم‘‘ کی سات قسموں میں سے ’’حروف مشبہ بالفعل‘‘ ہے۔ (۷)حروف معانی میں سے ہے؛ کیوں کہ ’’إِنَّ‘‘ حرف تاکید ہے۔
فِيْ: (۱)حرف ہے؛ کیوں کہ اسم اور فعل کی علامت نہیں پائی جاتی ہے۔ (۲)مبنی ہے؛ کیوں کہ تمام حروف مبنی ہیں ۔ (۳)حروفِ عاملہ میں سے عاملہ در اسم ہے۔ (۵)در اسم کی سات قسموں میں سے حرفِ جار ہے۔ حروفِ جارّہ سترہ ہیں ۔ (۷) حروفِ معانی میں سے ہے،اوربہ معنی باء واسطے مصاحبت کے لیے مستعمل ہے۔
مرحلۂ ثانیہ
لفظ معرب کی مرفوعات،منصوبات اور مجرورات میں تعیین؟
وَ: حرف، تمام حروف مبنی ہیں ۔ کَانَ: فعلِ ماضی مبنی برفتح ہے۔ یُوْسُفُ: معرب مرفوع ہے بوجہِ اسمِ کان۔یریٰ: فعلِ مضارع معرب، تقدیراً مرفوع ہے ناصب وجازم سے خالی ہونے کی وجہ سے، اورمحلاًّ مرفوع ہے ’’أنَّ‘‘ کی خبرہونے کی