ملحق بافعنلالکے دو باب ہیں : ۱) اِفْعِنْلاَل: اِقْعِنْسَاس۔ ۲) اِفْعِنْلاَئٌ: اِسْلِنْقَائٌ۔
ملحق بافْعِلاَّلْکاایک باب ہے: ۱) اِفْوِعْلاَلٌ: اِکْوِہْدَادٌ۔
(۹) ہفت اقسام
ہفت اقسام یہ ہیں :( ۱) صحیح (۲) مضاعف (۳) مہموز( ۴) مثال (۵) اجوف (۶) ناقص (۷) لفیف۔ ان کو شعر میں اس طرح پیش کیاگیاہے:
صحیح است و مثال است ومضاعف
ۃ
لفیف وناقص ومہموز وأجوف
صحیح: وہ کلمہ ہے جس کے حروف اصلیہ میں ہمزہ، حرف علت اور دو حروف ایک جیسے نہ ہوں ، جیسے: ضَرَبَ، بَعْثَرَ۔
مضاعف:وہ کلمہ ہے جس میں دو حروف اصلیہ ایک جیسے ہوں ، جیسے: مَدَّ۔
مہموز:وہ کلمہ ہے جس کے حروف اصلیہ کا کوئی حرف ہمزہ ہو، جیسے: أمَرَ، سَئَلَ، قَرَأَ۔
مثال: وہ کلمہ ہے جس کا ’’ف‘‘ کلمہ حرف علت ہو، جیسے: وَعَدَ۔
اجوف: وہ کلمہ ہے جس کا ’’ع‘‘ کلمہ حرف علت ہو، جیسے: قَالَ، بَاعَ۔
ناقص: وہ کلمہ ہے جس کا ’’ل‘‘ کلمہ حرف علت ہو، جیسے: دعا، رمیٰ۔
لفیف مقرون: وہ کلمہ ہے جس میں ’’ف‘‘ اور ’’ع‘‘ یا’’ع‘‘اور ’’ل‘‘ کلمہ کی جگہ حرف علت ہو، جیسے: طَوَیٰ، یَوْمٌ۔ لفیف مفروق :وہ کلمہ ہے جس میں حرف علت ’’ف‘‘ اور ’’ل‘‘ کلمہ کی جگہ پرہو، جیسے: وَقیٰ۔