اجزاء جملہ کی پہچان
اجزاء جملہ اور اُن کا با ہمی ربط معلوم کرنے کے لیے دیکھو، کہ یہ جملہ اسمیہ ہے یا فعلیہ؟پھر مندرجۂ ذیل طریقہ سے ان کی تعیین کرو۔
جملۂ فعلیہ کے اجزاء
اگر یہ جملہ فعلیہ ہے تو فعل کا صیغہ معلوم کرنے کے بعد معنیٰ معلوم کرو، پھر اس کے فاعل وغیرہ اجزاء کو تلاش کرو، مثلاً: تَرَکَ زَیدٌ۔ زید نے چھوڑا، صَعِدَ عَمْروٌ۔ عمرو چڑھا، اس جملے میں ’’کس نے چھوڑا؟کون چڑھا؟‘‘ سے سوال کرو تو جواب میں ’’فاعل‘‘ واقع ہوگا، پھر اگر فعل متعدی ہے تو کیا چھوڑا؟ کس کو چھوڑا؟ کے جواب میں ’’مفعول بہ‘‘ واقع ہوگا، ’’کب ؟ کہاں ؟‘‘ کے جواب میں ’’مفعول فیہ‘‘، ’’کیوں ‘‘ کے جواب میں ’’مفعول لہ‘‘، ’’کس کے ساتھ‘‘ کے جواب میں ’’مفعول معہ‘‘، ’’کیسے؟‘‘ کے جواب میں ’’حال‘‘ واقع ہوگا وغیرہ۔
جملۂ اسمیہ کے اجزاء
اگر جملہ اسمیہ ہے تو اِس جملے میں واقع ہونے والے اجزاء: مبتداء خبر، موصوف صفت، حال ذو الحال اور مضاف مضاف الیہ وغیرہ کو معلوم کرو۔
اِس کی آسان صورت مندرجۂ ذیل ہے:دو اسم ایک جگہ جمع ہوں :
(۱)دونوں اسم معرفہ یا نکرہ ہو تو ترکیب موصوف صفت کی ہوگی، الرجلُ القائمُ، رجلٌ قائمٌ۔