تقریظ
حضرت مولانا عبداللہ صاحب کاپودروی دامت برکاتہم
بسم اللہ الرحمن الرحیم
عزیزم مولوی محمد الیاس صاحب! زادکم اللہ علما وفضلا
بعد سلام مسنون!
آپ کی مُرتَّب کردہ کتاب ’’إجراء النحو والصرف‘‘ اور ’’الاصطلاحات النحویۃ‘‘ کو دیکھا، دونوں حصے بہت پسند آئے، طلبا اگر قواعد کا اجراء کرسکیں اور جملوں میں تطبیق کرنے لگیں تو نحو پختہ ہوسکتا ہے، مجرد قواعد کا یاد کرلینا قطعاً کافی نہیں ۔
آپ نے آسان انداز میں تعریفات لکھ کر بہت مفید کام کیا ہے، اللہ تعالیٰ آپ کو اجرِ عظیم عطا فرماوے اور اِس کتاب کے نفع کو عام کردے۔ آمین
ایں دعا از من واز جملہ جہاں آمین باد
احقر: عبداللہ غفرلہ کاپودروی
۳۰؍ اپریل ۲۰۰۹ء