یہ اعراب (۱)اسم مقصور ، (۲)جمع مذکر سالم کے علاوہ اس اسم کا ہے جو یائے متکلم کی طرف مضاف ہو۔جَائَ مُوْسیٰ، رَأیْتُ مُوْسیٰ، مَرَرْتُ بِمُوْسی؛ جَائَ غُلامِي ْ، رَأیْتُ غُلامِي،مَرَرْتُ بِغُلامِي۔
اسم مقصور: وہ اسم جس کے آخر میں الف مقصورہ ہو ۔
۸- اعراب کی آٹھویں قسم
حالت رفعی میں رفع تقدیری، حالت نصبی میں نصب لفظی، حالت جری میں جر تقدیری ۔
یہ اعراب اسم منقوص کا ہے، جیسے:القَاضِيْ:جَائَ القَاضِيْ، رَأیْتُ القَاضِيَ، مَرَرْتُ بِالقَاضِيْ۔
.6 .6 اسم منقوص.6: .6وہ اسم ہے جس کے آخر میں ’’ یائِ لازمہ‘‘ ماقبل مکسور ہو، جیسے.6:.6 .6القَاضِيْ۔
۹- اعراب کی نوویں قسم
حالت رفعی میں ’’واؤ‘‘ تقدیری، حالت نصبی اور جری میں ’’یاء‘‘ ماقبل مکسور۔
یہ اعراب جمع مذکر سالم مضاف بہ یائے متکلم کا ہے ، جیسے: مُسْلِمِيَّ۔ ھٰؤلائِ مُسْلِمِيَّ(مُسْلِمُوْنَ یَ)، رَأیْتُ مُسْلِمِیَّ(مُسْلِمِیْنَ یَ)، مَرَرْتُ مُسْلِمِیَّ۔
(۱۰) اسمائے عاملہ
.6 .6بعض اسم بھی فعل کی طرح عمل کرتے ہیں ، ان کو اسماء عاملہ کہتے ہیں اور وہ پانچ ہیں ۔
.6 .6 ۱- اسم فاعل، ۲- اسم مفعول، ۳-صفت مشبہ، ۴- اسم تفضیل، ۵- مصدر ۔