مفرد کے حروف کی ترتیب، حرکات یاسکنات میں لفظی یا تقدیری تغیر نہ ہوا ہو۔ اس کی دو قسمیں ہیں : جمع مذکر سالم، جمع مؤنث سالم۔
جمع مذکر سالم: وہ جمع ہے، جس کے اخیر میں ’’وَاو‘‘ٔ ما قبل مضموم اور ’’نون‘‘ مفتوح، یا ’’یاء‘‘ ما قبل مکسور اور ’’نون‘‘ مفتوح زائد ہو، جیسے: مُسْلِمُوْنَ، مُسْلِمِیْنَ۔
جمع مؤنث سالم: وہ جمع ہے جس کے اخیر میں ’’الف‘‘ اور لمبی ’’تاء‘‘ ہو، جیسے: مُسْلِمَاتٌ۔
(۹)اسم متمکن کی سولہ قسمیں
اسمِ متمکِّن (معرب) کا اعراب کبھی بالحرکت یعنی: پیش ، زبر اور زیر سے اور کبھی بالحرف، یعنی: واو، الف اور یاء سے ہوتا ہے، اور کبھی تقدیری ہوتا ہے، ان تینوں حالتوں میں سے ہر ایک کے تین تین اعراب ہیں ۔
۱ -اعراب کی پہلی قسم
حالت رفعی میں رفع، حالت نصبی میں نصب اور حالت جری میں جر۔
یہ اعراب ان تین اسموں کا ہے:
(۱)اسم مفردمنصرف صحیح ،جیسے : زَیْدٌ۔جَائَ زَیْدٌ، رَأَیْتُ زَیْداً، مَرَرْتُ بِزَیدٍ۔
(۲)جاری مجریٰ صحیح ، جیسے: دَلْوٌ۔ ھٰذَا دَلوٌ، رَأَیْتُ دَلْواً، مَرَرْتُ بِدَلْوٍ۔
(۳)جمع مکسر منصرف ،جیسے: رِجَالٌ ۔ھُمْ رِجَالٌ، رَأَیْت رِجَالً، مَرَرْتُ بِرِجَالٍ۔