عاملہ کی قسمیں
عاملہ کی دو قسمیں ہیں : (۱)عاملہ در اسم(۲)عاملہ در فعل۔
(۵)عاملہ در اسم
حروف عاملہ در اسم کی سات قسمیں ہیں :
۱- حروفِ جارہ: جو اسم کو زیر دیتے ہیں ، اور یہ سترہ ہیں :
باؤ،تاؤ،کاف ولام و وَاوومُنْذُ ومُذْ، خَلَا
رُبَّ حَاشَا مِنْ عَدَا فِيْ عَنْ عَلیٰ حَتّیٰ اِلیٰ
۲- حروف مشبہ بالفعل:جواپنے اسم کو نصب دیتے ہیں اور خبر کو رفع دیتے ہیں ، اور یہ چھ ہیں :
اِنَّ وأنَّ و کَأَنّ، لَیْتَ،لٰکِنَّ، لَعَلَّ
اسم کے ناصب ہیں اور رافع خبر کے ہیں دائما
۳- ما ولا: جو عمل کرنے میں لیس کے مشابہ ہیں ۔
ما ولا کا ہے عمل اِنَّ وأنّ َکے خلاف
اسم کے رافع ہیں اورناصب خبر کے ہیں سدا
۴- لائے نفی جنس: اس کا اسم اکثر مضاف منصوب ہوتا ہے اور خبر مرفوع، جیسے: لا غُلَامَ رَجُلٍ ظَرِیْفٌ فِيْ الدَارِ۔
۵- حروف ندا ء: جو منادی مضاف، مشابہ مضاف کو نصب دیتے ہیں ۔ اور یہ پانچ ہیں : یا، أیا، ھَیا، أیْ،’’أَ‘‘ (ہمزۂ مفتوحہ) جیسے:یا عَبْدَ اللّٰہِ۔
أَيْ اور ہَمْزَہْ نزدیک کے واسطے ،أَیا وَھَیَا دور کے واسطے، اور’’یا‘‘ عام ہے۔