معربات: اسموں میں : بیشتراسماء، سوائے اسم غیر متمکن معرب ہیں ۔
مبنیات: اسموں میں : صرف اسمِ غیر متمکن(مضمرات، اسمائِ موصولہ، اسمائِ اشارہ، اسمائِ افعال، اسمائِ اصوات، اسمائِ ظروف، اسمائِ کنایات اور مرکَّبِ بنائی) مبنی ہیں ۔
(۳) منصرف و غیر منصرف
غیر منصرف: وہ اسم ہے جس میں اسباب منع صرف میں سے دو سبب یا ایک ایسا سبب جو دو سبب کا قائم مقام ہو، پایا جائے۔ اور اس پر تنوین اور کسرہ نہیں آتا ۔
اسباب منع صرف نو ہیں :
۱-عدل، ۲-وصف، ۳-تانیث، ۴-معرفہ، ۵-عجمہ، ۶-جمع، ۷- ترکیب، ۸-وزن فعل، ۹-الف نون زائدتان۔
عدل: اسم کا بغیر کسی قاعدۂ صرفیہ کے اپنے اصلی صیغہ سے نکل کر دوسرے صیغے کی طرف چلے جانا ؛ اس طرح کہ مادّے کے حروف باقی رہیں ، جیسے: عامرٌ سے عمرُ بن گیا ہے، پس عمرُ میں عدل ہے۔
وصف: اسم کا ایسی ذاتِ مبہم پر دلالت کرنا جس میں اس کی کسی صفت کا لحاظ کیا گیا ہو، جیسے: اَحْمَرُ(سرخ) ، اَسْوَدُ(سیاہ)۔
تانیث: اسم کا مؤنث ہونا ہے ،جیسے: طلحۃُ، زینبُ، حبلیٰ، صحرائُ۔
معرفہ: اسم کا کسی معیَّن چیز پر دلالت کرنا، جیسے: زینبُ۔
عجمہ: غیر عربی زبان کا لفظ ہونا،جیسے: ابراہیمُ۔
جمع: اسم کا دو سے زائد پر دلالت کرنا اپنے واحد میں لفظی یا تقدیری