(۱) علاماتِ حرف
حرف کی علامت یہ ہے کہ اس میں اسم و فعل کی کوئی علامت نہ پائی جائے۔
(۱): کلام میں حرف مقصود نہیں ہوتا بلکہ محض ربط کا فائدہ دیتا ہے۔
(۲): مبنی یا معرب حروف تمام کے تمام مبنی ہیں ۔
(۳)حروف عاملہ
عمل کرنے نہ کرنے کے اعتبارسے حروفِ معانی کی تین قسمیں ہیں :
(۱)وہ حروف جو لفظوں میں بالکل عمل نہی کرتے جن کو مہمل کہا جاتا ہے، جیسے الف، ہمزہ، میم، نون، اذا، لو، لولا، نعمْ، قدْ، ہلْ۔
(۲)وہ حروف جو لفظوں میں کبھی عامل بنتے ہیں اور کبھی عمل نہی ہوتے، جیسے تاء، کاف، لام، واؤ، لا۔
(۳)وہ حروف جو لفظوں میں عمل کرتے ہیں وہ کبھی اسماء میں رفع و نصب کا عمل کرتے ہیں ، جیسے حروفِ مشبہ بالفعل وغیرہ۔ یا اسماء میں جر دینے کا عمل کرتے ہیں ، جیسے حروفِ جارہ۔ یا افعال میں نصب دینے کا عمل کرتے ہیں ، جیسے أنْ، لَنْ۔ یا افعال میں جر دینے کا عمل کرتے ہیں ، جیسے لَمْ، لَمَّا۔
[الف]حروف عاملہ: وہ حروف ہیں جو لفظوں میں عمل کرتے ہوں یعنی اپنے مابعد والے کلمہ کو رفع، نصب، جر یا جزم دیتے ہوں ۔
[ب]غیر عاملہ: وہ حروف جو عمل نہ کرتے ہوں ۔