فعل کے اہم سوالات
۱- اگر فعل ہے تو علامت فعل کیا ہے؟
۲- معرب ہے یا مبنی؟ مبنی ہے توکیوں ؟
۳- معروف ہے یا مجہول؟ اگر معروف ہے تو لازم ہے یا متعدی؟
۴- اگر متعدی ہے تو متعدی کی چار قسموں میں سے کونسی قسم؟
۵- اگر مضارع ہے تومرفوع، منصوب و مجزوم میں سے کیا ہے؟اور اس کا اعراب کیا ہے؟
۶- کیا افعالِ ناسخہ (ناقصہ، مقاربہ، قلوب)، مدح وذم اور تعجب، میں سے ہے؟ اگر ہے تو کونسی قسم ہے؟
۷- ثلاثی و رباعی مجرد ومزید فیہ کے کتنے ابواب ہیں ،اور یہ فعل کون سے باب سے ہے؟
۸-اگر ملحق ہے تو ملحق برباعی مجرد و مزید فیہ کے کتنے باب ہیں ؟اور یہ کونسا فعل ہے؟
۹- ہفت اقسام میں سے کون سی قسم ہے؟
۱۰- اگر مہموز،معتل و مضاعف میں سے ہے توکیا تعلیل، تخفیف یا ادغام ہوا ہے؟
۱۱- اس فعل کی صرف صغیر کرنے کے بعد صرف کبیر کرتے ہوئے صیغہ، بحث و ترجمہ بتاؤ۔