تغیر کی وجہ سے۔
فائدہ: غیر منصرف کے باب میں جمع سے مراد جمع منتہیٰ الجموع ہے، اس کے مشہور دو وزن ہیں : مَفَاعِلُ جیسے مَسَاجِدُ، اور مَفَاعِیْلُ جیسے مَفَاتِیْحُ۔
ترکیب: دو یا زائد کلموں کا -بغیر اضافت واسناد کے-ایک کر لینا، اس طور پر کہ کوئی حرف جز نہ ہو، جیسے: بَعْلَبَکََّّ (شہر کا نام )۔
وزن فعل: اسم کا فعل کے وزن پر ہونا، جیسے: اَحْمَدُ مضارع کے واحد متکلم کے وزن پر ہے۔
الف نون زائدتان: کسی اسم کے آخر میں الف اور نون کا زائد ہونا، جیسے: عُثْمانُ، نُعْمانُ۔
عَدْلٌ وَوَصْفٌ وَتَانِیْثٌ وَمَعْرَفَۃٌ
وَعُجْمَۃٌ ثُمَّ جَمْعٌ ثُمَّ تَرْکِیْبٌ
وَالنُوْنُ زَائِدَۃً مِنْ قَبْلِہَا أَلِفٌ
وَوَزْنُ فِعْلٍ وَہذَا القَوْلُ تَقْرِیْبٌ
تنبیہ: تانیث بہ الفِ ممدودہ، تانیث بہ الفِ مقصورہ اور جمع منتہی الجموع میں سے ہر ایک سبب تنہا، دو سبب کے قائم مقام ہوتے ہیں ۔
(۴) اسمِ غیر متمکن کی قسمیں
اسمِ غیر متمکن کی آٹھ قسمیں ہیں :
-۱- مضمرات، -۲- اسمائے موصولہ، -۳- اسمائے اشارہ، -۴- اسمائے افعال، -۵- اسمائے اصوات، -۶- اسمائے ظروف، -۷- اسمائے کنایات، -۸- مرکب بنائی۔