اِس اجراء سے فائدہ کیسے اٹھائیں ؟
اِس کتابچے میں اِجراء کو چار مرحلوں پر تقسیم کیاگیاہے:
اِس اجراء کے مسائل جیسے جیسے اَزبر ہوتے جائیں ، شرحِ مأۃُ عامل، قصص النبیین، مفید الطالبین یا قرآنِ کریم میں اِس کا اِجراء ضرور کر لیا کریں ، جس قدر مضامین بڑھتے جائیں سوالات کو بھی بڑھاتے رہیں ، اور طریقہ یہ اختیار کریں ۔
(۱) پہلا مرحلہ،کلمات ثلاثہ کی شناخت: روزانہ کسی مضمون میں سے اہم دو اسم، دو فعل اور دو حرف پر اُن کے سوالات کا جواب دیں ؛ کیوں کہ ہرکلمے میں یہ معلوم کرنے کی ضرورت پڑتی ہے کہ اسم ہے، فعل ہے یاحرف؟معرب ہے یا مبنی؟ منصرف ہے یاغیرمنصرف؟ وغیرہ، اور اِس کے بعد اُن کے متعلقات کا علم ضروری ہے، جس کے بغیر تعمیر خالی رہے گی؛ چناں چہ اِس کی تفصیل کے لیے مرحلۂ اولیٰ ملاحظہ فرمالیں ۔
(۲) دوسرا مرحلہ اعراب اور وجوہِ اعراب کا ہے، یعنی ہر کلمۂ معرب کا اعراب کیا ہے؟ اِس کا عامل کون ہے؟ اور کلمۂ مبنی کی وجہِ بنا کیا ہے؟ اِس کی معلومات کے بغیر حلِّ عبارت کے بیابان کو پار کرنا بہت مشکل ہے؛ لہٰذا یہ رنگ وڈھنگ آپ مرحلۂ ثانیہ میں دیکھ لیں گے۔
(۳) تیسرا مرحلہ ترکیبی اجزاء یعنی کلمہ کے سِیاق وسَباق سے تعلق کا ہے، یعنی ہر کلمے کا اپنے ماقبل ومابعد سے کیاربط ہے؟ یعنی ہر دوکلموں کے مابین مبتدا خبر کاربط ہے، یا موصوف صفت کا تعلق ہے، یا مضاف مضاف الیہ کا جوڑ ہے یا پھر عامل ومعمول کا؟
اِس کے معلوم کرنے کی آسان صورت یہ ہے، غور کرو کہ: یہ جملہ اسمیہ ہے یا فعلیہ؟ اگر جملہ اسمیہ ہے تو جملۂ اسمیہ میں واقع ہونے والے اجزاء: مبتداء خبر، موصوف صفت، مضاف مضاف الیہ،ممیز تمیز، موصول صلہ ،تابع متبوع، عامل معمول یا فعل مفعول