اسم صوت: وہ اسمِ غیر متمکن ہے جس کے ذریعے کسی چیز کی آواز نقل کی جائے، یا کسی چوپائے کو آواز دی جائے۔
أُحْ أُحْ، أُفْ، بَخَّ، نَخِّ، غَاقِ۔
اسم ظرف:وہ اسمِ غیر متمکن ہے جو کسی کام کے وقت یا جگہ پر دلالت کریں ۔
(برائے زمان) إذْ، إذا، مَتیٰ، کَیْفَ، أَیاّنَ، أَمْسِ، مُذْ، مُنْذُ، قَطُّ، عَوْضُ، قَبْلُ، بَعْدُ۔
(برائے مکان) حَیْثُ، قُدَّامُ، خَلْفُ، تَحْتُ، فَوْقُ، عِنْدَ، أیْنَ، لَدَیٰ، لَدُنْ۔
کنایہ: وہ اسمِ غیر متمکن ہے جو عدد مبہم یا کلام مبہم پر دلالت کرنے کے لیے وضع کیا گیا ہو۔
(برائے عدد ): کَمْ، کَذَا۔ (برائے کلام): کَیْتَ، ذَیْتَ۔
مرکب بنائی:وہ مرکب ہے جس میں دو اسموں کو بِلا نسبتِ اضافی واِسنادی ایک کرلیا ہو اور دوسرا جزء حرف کو شامل نہ ہو،جیسے:’’أحَدَ عَشَرَ‘‘ سے ’’تِسْعَۃَ عَشَرَ‘‘ تک۔
(۵) معرفہ و نکرہ
معرفہ: وہ اسم ہے جو کسی معین چیز کے لیے وضع کیا گیا ہو۔
اس کی سات قسمیں ہیں :