ماروں گا)۔
تعجب: وہ جملہ انشائیہ ہے، جس میں ایسے صیغہ کے ذریعے حیرت ظاہر کی جائے، جو حیرت ظاہر کرنے کے لیے وضع کیا گیا ہو، جیسے: ماأحْسَنَہٗ (کس چیز نے اس کو حسین کر دیا )،أحْسِنْ بِہ( وہ کس قدر حسین ہے)؟
مرکب غیر مفید
مرکب غیر مفید: وہ مرکب ہے کہ جب بات کہنے والا بات کہہ چکے تو سننے والے کو اس بات سے خبر یا طلب کا فائدہ حاصل نہ ہو۔ اس کی تین قسمیں ہیں :مرکبِ اضافی، مرکب بنائی، مرکب منع صرف۔
مرکبِ اضافی: وہ مرکب جس میں ایک اسم کی اضافت دوسرے اسم کی طرف ہو ، جس کی اضافت ہوتی ہے اس کو مضاف اور جس کی طرف اضافت ہوتی ہے اس کو مضاف الیہ کہتے ہیں ، جیسے غلامُ زیدٍ (زید کا غلام)۔
مرکب بنائی: وہ مرکب ہے جس میں دو اسموں کو ملا کر ایک کر لیا ہو اور ان دونوں میں نسبتِ اضافی و اسنادی نہ ہو، اور دوسرا جز کسی حرف کو متضمن ہو، جیسے: أحَدَ عَشَرَ سے تِسْعَۃَ عَشَرَ تک کہ اصل میں أحَدٌوَّ عَشَرٌ، تِسْعَۃٌ وَّعَشَرٌ تھا۔
مرکبِ منع صرف: وہ مرکب ہے، جس میں دو کلموں کو بغیر اضافت واسناد کے ایک کرلیا ہو اور دونوں میں ربط دینے والا کوئی حرف نہ ہو، جیسے: مُحَمّدْ حُذَیفۃَ، حَضَرَ مَوتُ۔