(۳)معروف و مجہول؛ لازم و متعدی
معروف: وہ فعل ہے جس میں فعل کی نسبت فاعل کی طرف ہو، نَصَرَ زیدٌ عمرواً۔
مجہول:وہ فعل ہے کہ جس میں فعل کی نسبت نائب فاعل کی طرف ہو، جیسے: نُصِرَ زیدٌ۔
لازم: وہ فعل ہے جو صرف فاعل پر پورا ہوجائے مفعول بہ کی ضرورت نہ ہو، جیسے: سَعِدَ زیدٌ۔
متعدی: وہ فعل جو صرف فاعل پر پورا نہ ہو؛ بلکہ مفعول بہ کی بھی ضرورت ہو، جیسے: نَصَرَ زیدٌ عمرواً۔
(۴)متعدی کے اقسام
متعدی بیک مفعول: نصر زیدٌ بکراً۔
وہ متعدی بدو مفعول: جس کے دونوں مفعول در حقیقت آپس میں مبتداء، خبر نہ ہو، جس میں ایک مفعول کا حذف کرنا جائز ہے، أعطیٰ زیدٌ عمراً درھماً۔
وہ افعال حسب ذیل ہیں : کَسَا، رَزَقَ، أَطْعَمَ، سَقیٰ، أَسْکَنَ، أَعْطیٰ، سَأَلَ، مَنَحَ، مَنَعَ، أَلْبَسَ۔
وہمتعدی بدو مفعول:جس کے دو مفعول در حقیقت مبتدا، خبر ہوں ،جس میں کسی ایک مفعول کو حذف کرنا جائز نہیں ، علمتُ عمرواً فاضلاً۔
وہ افعال(قلوب)سات ہیں :عَلِمْتُ، رَأیْتُ، وَجَدْتُ، حَسِبْتُ،