.6 .6کان اور اس کے اخوات.6: .6یہ افعال اپنے اسم کو رفع اور خبر کو بصب دیتے ہیں ، جیسے.6: .6{.6کَانَ اللّٰہُ عَلِیْماً}۔
ما ولا: عمل کرنے میں لیس کے مشابہ ہیں ، یعنی اسم کو رفع دیتے ہیں اور خبر کو نصب دیتے ہیں ، جیسے: مَا زَیدٌ قَائِماً۔
لائے نفی جنس: اس کا اسم اکثر مضاف منصوب ہوتا ہے اور خبر مرفوع، جیسے: لا غُلَامَ رَجُلٍ ظَرِیْفٌ فِيْ الدَارِ۔
منصوبات بارہ ہیں
۱-مفعول مطلق، ۲-مفعول بہ،۳- مفعول لہ،۴- مفعول فیہ، ۵-مفعول معہ، ۶- حال، ۷-تمیز، ۸-مستثنیٰ، ۹- اِنّ حروف مشبہ بالفعل کا اسم، ۱۰-کان افعال ناقصہ کی خبر، ۱۱- ماو لا مشابہ بلیس کی خبر، ۱۲-لائے نفی جنس کا اسم۔
مفعول مطلق:وہ مصدر ہے جو فعل کے بعد آئے اور فعل کے ہم معنیٰ ہو، جیسے: ضَرَبْتُ ضَرْباً۔
مفعول بہ:وہ اسم ہے جس پر فاعل کا فعل واقع ہوا ہو،جیسے:أَکَلَ مُحَمَّدُ نِ الخبْزَ۔
مفعول لہ:وہ اسم ہے جس کی وجہ سے فعلِ مذکور کیا گیا ہو،جیسے: ضَرَبْتُہٗ تَأدِیْباً۔
مفعول فیہ:وہ اسم ہے جو اس زمانہ یا اس جگہ پر دلالت کرے جس میں کام واقع ہوا ہو،جیسے: صُمْتُ شَھْراً، جَلَسْتُ خَلْفَکَ۔