مرکّبِ مفید
مرکّبِ مفید: وہ مرکب ہے کہ جب بات کہنے والا بات کہہ چکے تو سننے والے کو کسی واقعہ کی خبر یا کسی چیز کی طلب معلوم ہو، جیسے ذہب زیدٌ (زید گیا)، إیْتِ بالماء (پانی لا) اس کو جملہ اور کلام بھی کہتے ہیں ۔
اقسامِ جملہ باعتبارِ ذات
جملہ اسمیہ:وہ جملہ ہے جس کا پہلا جز اسم ہو،دوسرا جز خواہ اسم ہو یا فعل، جیسے:زیدٌ قائمٌ، زیدٌ قامَ (زید کھڑا ہے، زید کھڑا ہوا)۔
جملہ فعلیہ: وہ جملہ ہے جس کا پہلا جزء فعل ہو، جیسے قام زیدٌ (زید کھڑا ہوا)۔
جملہ شرطیہ: وہ جملہ ہے جس کے شروع میں حرف شرط ہو اور دوجملوں (شرط وجزا) سے مرکب ہو، جیسے: اِنْ تُکْرِمْنِي اُکْرِمْکَ۔
اقسامِ جملہ باعتبارِ مفہوم
جملہ خبریہ: وہ جملہ ہے جس کے کہنے والے کو سچا یا جھوٹا کہہ سکے، جیسے قام زیدٌ۔
جملہ انشائیہ:وہ جملہ ہے جس کے کہنے والے کو سچا یا جھوٹا نہ کہہ سکے، جیسے اضربْ۔
جملہ انشائیہ کی قسمیں
جملہ انشائیہ کی دس قسمیں ہیں :
امر: وہ جملہ انشائیہ ہے، جس کے ذریعے کسی کام کے کرنے کو طلب کیا