سالم بغیر الف لام کے، جیسے: مُسْلِمَاتٌ۔
جمع کثرت: وہ جمع ہے جو دس یادس سے زیادہ پر بولی جائے، جمع قلت کے علاوہ باقی اوزان جمع کثرت کے ہیں ،جس میں سے دس مشہور اوزان یہ ہیں :
نمبر شمار
واحد کا وزن
جمع کا وزن
مثال(واحد)
مثال(جمع)
۱
فَعْلٌ
فِعَالٌ
عَبْدٌ
عِبَادٌ
۲
فَعْلٌ
فُعُوْل
نَجْمٌ
نُجُوْمٌ
۳
فَاعِلٌ
فُعَّالٌ
خَادِمٌ
خُدَّامٌ
۴
فَاعِلٌ
فَعَلَۃٌ
طَالِبٌ
طَلَبَۃٌ
۵
فَاعِلٌ
فُعَلَائُ
عَالِمٌ
عُلَمَائُ
۶
فَعِیْلٌ
فَعْلیٰ
مَرِیْضٌ
مَرْضیٰ
۷
فَعِیْلٌ
أفْعِلَائُ
نَبِيٌّ
أنْبِیَائُ
۸
فَعُوْلٌ
فُعُلٌ
رَسُوْلٌ
رُسُلٌ
۹
فُعَالٌ
فِعْلَانٌ
غُلَامٌ
غِلْمَانٌ
۱۰
فِعْلَۃٌ
فِعَلٌ
فِرْقَۃٌ
فِرَقٌ
(۸)جمع سالم، جمع مکسّر
جمع مکسر: وہ جمع ہے، جس میں واحد کا صیغہ سلامت نہ رہے، یعنی مفرد کے حروف کی ترتیب، حرکات یاسکنات میں لفظی یا تقدیری تغیر ہوا ہو، جیسے: رِجالٌ جمع رَجُلٌ کی۔
جمع سالم: وہ جمع ہے، جس میں واحد کا صیغہ سلامت رہے، یعنی