اجراء کیسے کریں ؟
وَکَانَ یُوْسُفُ یَریٰ أَنَّ النَّاسَ یَخُوْنُوْنَ فِيْ أَمْوَالِ اللّٰہِ
اور یوسفں دیکھتے تھے کہ امراء لوگ اللہ کے مالوں میں خیانت کرتے ہیں ۔
مرحلۂ اولیٰ
کلمہ کے اسم، فعل اور حرف اور اِن کے متعلقات کی تعیین
عبارتِ مذکورہ میں مثلاً ’’یوسف‘‘ ا سم ہے۔
(۱)علامتِ اسم مسند الیہ کا ہونا ہے۔ (۲) معرب ہے؛ کیوں کہ اسمائے غیرمتمکنہ( مشابہِ مبنی)میں سے نہیں ہے۔ (۳) غیرمنصرف ہے بوجہ وزنِ فعل ومعرفہ۔ (۴)اسمِ غیرمتمکن (مبنی)کی آٹھ قسمیں (مضمرات، اسمائِ موصولہ الخ)ہیں ، اور یہ اُن میں سے نہیں ہے، کیونکہ یہ تو اسمِ متمکن(معرب)ہے۔ (۵)معرفہ ہے، اور معرفہ کی سات قسموں (ضمیر، علم الخ) میں سے دوسری قسم ’’عَلم‘‘ ہے۔ (۶)مذکر ہے؛ کیوں کہ اس میں نہ تو علامتِ تانیث لفظی ہے نہ معنوی۔ (۷)واحد ہے۔ (۹) اسمِ متمکن کی سولہ قسموں میں سے غیرمنصرف ہے، جس کا اعراب؍۲ حالتِ رفعی میں رفع اورحالت نصبی وجری میں نصب ہے۔ (۱۰)اسمائے عاملہ کی سات قسموں (اسم فاعل، اسمِ مفعول الخ) میں سے نہیں ہے۔ (۱۱)توابع کی پانچ قسموں میں سے نہیں ہے۔
أموال:(۱)اسم ہے، علامتِ اسم جمع کا مضاف اور شروع میں حرفِ جار کا ہونا ہے۔ (۲)معرب ہے۔ (۳)منصرف ہے۔ (۴)اسمِ غیر متمکن کی آٹھ قسموں میں سے نہیں ہے۔ (۵)معرفہ ہے،اور معرفہ کی چھٹی قسم مضاف الی المعرفہ ہے۔ (۶)مذکر ہے؛ لیکن غیرذوی العقول کی جمع ہونے کی وجہ سے اُس