حرف کے اہم سوالات
۱- اگر حرف ہے تو علامت حرف کیا ہے؟
۲- مبنی ہے یا معرب؟
۳- حروف عاملہ میں سے ہے، یا غیر عاملہ میں سے ہے؟اگر عاملہ میں سے ہے تو کیاعمل کرتا ہے؟اور غیرعاملہ میں سے ہے تو حروف معانی کی کونسی قسم (مثلاً حرف عطف، ردع، ایجاب وغیرہ میں )سے تعلق رکھتاہے؟
۴- اگر حروف عاملہ میں سے ہے تو کونسی قسم ہے؟ عاملہ در اسم ہے یادر فعل؟
۵- اگر عاملہ در اسم ہے، تو دراسم کی پانچ یا سات قسموں میں سے کونسی قسم ہے؟
۶- اگر مضارع پر داخل ہے تو حرف ناصب ہے یا جازم۔
۷-اگر حروفِ غیر عاملہ میں سے ہے تو کونسی قسم ہے۔
۸- حروفِ معانی کتنے ہیں اور یہ کس معنی میں ہے؟