مرفوعات آٹھ ہیں
۱-فاعل، ۲-مفعول ما لم یسمّ فاعلہ، ۳-مبتداء،۴- خبر، ۵-اِنّ وغیرہ کی خبر، ۶-کان وغیرہ کا اسم، ۷- ماو لا کا اسم، ۸-لاء نفی جنس کی خبر۔
فاعل: وہ اسم ہے جس کی طرف فعل کی نسبت کی گئی ہو اور وہ فعل اس اسم کے ذریعہ وجود میں آیا ہو، جیسے قَامَ زَیْدٌ میں زید فاعل ہے، کیوں کہ اس کی طرف قیام کی نسبت کی گئی ہے، اور وہ اس کے وجودکا ذریعہ ہے۔
مفعول ما لم یسمّ فاعلہ:(نائب فاعل) وہ مفعول جس کی طرف فعل مجہول کی نسبت کی گئی ہو، اور اس کا فاعل معلوم نہ ہو، جیسے: أُکِلَ الخُبْزُ (روٹی کھائی گئی)اس میں فاعل یعنی کھانے والے کا تذکرہ نہیں ہے،اس لیے یہ فعل مجہول ہے اور الخبزُ نائب فاعل ہے، جو حقیقت میں مفعول بہ ہے، جُلِسَ اَمَامَکَ میں ’’اَمَامَکَ‘‘ مفعول فیہ نائب فاعل ہے۔
مبتداء: وہ اسم ہے جو عاملِ لفظی سے خالی ہو اور مسند الیہ ہو، جیسے: زَیدٌ عالِمٌ میں زیدٌ۔
خبر: وہ اسم ہے جو عاملِ لفظی سے خالی ہو، اور مسند بہ ہو، جیسے: زَیدٌ عالِمٌ میں عالِمٌ۔
اِنّ اور اس کے اخوات:اپنے اسم کو نصب دیتے ہیں اور خبر کو رفع دیتے ہیں ، جیسے: اِنَّ زَیداً قَائِمٌ۔