مضمرات: یعنی ضمیریں ، ضمیر: وہ اسم غیر متمکن ہے جو متکلم یامخاطب یاایسے غائب پر دلالت کرے جس کا ذکر لفظاً ،یا معنیً، یاحکماً آچکا ہو، ان کی پانچ قسمیں ہیں :
۱-مرفوع متصل، ۲-مرفوع منفصل، ۳-منصوب متصل، ۴- منصوب منفصل، ۵- مجرور متصل۔
مرفوع متصل: وہ ضمیرِ مرفوع ہے جو عاملِ رافع یعنی فعل یا شبہِ فعل سے ملی ہوئی ہو، جیسے: ضَرَبْتُ، ضُرِبْتُ۔ یہ کل چودہ ہیں :
ضَرَبَ، ضَرَبَا، ضَرَبُوا، ضَرَبَتْ، ضَرَبَتَا، ضَرَبْنَ، ضَرَبْتَ، ضَرَبَتُمَا، ضَرَبْتُمْ، ضَرَبْتِ، ضَرَبْتُما، ضَرَبْتُنَّ، ضَرَبْتُ، ضَرَبْنا۔
فائدہ: یہ ضمیریں ترکیب میں فاعل یا نائب فاعل واقع ہوتی ہیں ، جیسے: ضَرَبْتُ، ضُرِبْتُ۔
مرفوع منفصل:وہ ضمیر مرفوع ہے، جو عاملِ رافع سے ملی ہوئی نہ ہو۔ یہ چودہ ہیں :
ہُوَ،ھُما، ھُمْ، ھِیَ، ھُما، ھُنَّ، انْتَ، انتُما، انْتُمْ، انْتِ، انْتُما، انْتُنَّ، انَا، نَحْنُ۔
فائدہ: یہ ضمیریں اکثر جملے کے شروع میں آتی ہیں ، اور ترکیب میں مبتدا واقع ہوتی ہیں ، جیسے: اَنَا مُسْلِمٌ۔ اور کبھی فعل کے بعد واقع ہوتی ہیں اور ترکیب میں فاعل یانائب فاعل واقع ہوتی ہیں ، جیسے: مَا ضَرَبَ إلاَّ اَنَا، مَا