فضیلت نمبر14،۱۵،۱۶،۱۷
مدینہ منورہ میں ایسی مسجد ہے جس کی بنیاد پہلے ہی دن سے تقویٰ پر رکھی گئی
اللہ ربُّ العزت کا ارشادِ عالی ہے{ لَمَسْجِدٌ أُسِّسَ عَلَى التَّقْوَى مِنْ أَوَّلِ يَوْمٍ أَحَقُّ أَنْ تَقُومَ فِيهِ فِيهِ رِجَالٌ يُحِبُّونَ أَنْ يَتَطَهَّرُوا وَاللَّهُ يُحِبُّ الْمُطَّهِّرِينَ} [التوبة: 108]
ترجمہ: البتہ جس مسجد کی بنیاد پہلے ہی دن سے تقویٰ پر رکھی گئی ہو وہ اس لائق ہے کہ آپ اس میں کھڑے ہوں اس میں ایسے آدمی ہیں کہ وہ خوب پاک ہونے کو پسند کرتے ہیں اور اللہ خوب پاک ہونے والوں کو پسند فرماتاہے۔
تفسیر: اس آیت میں چار فضیلتیں ہیں:
پہلی فضیلت: اس مسجد کی بنیاد پہلے ہی دن سے تقویٰ پر رکھی گئی ہے۔
دوسری فضیلت:یہ مسجد اس لائق ہے کہ اس میں رسول اللہ ﷺ کھڑے ہوں (یعنی نماز ادا فرمائیں)۔
تیسری فضیلت: اس مسجد میں ایسے لوگ ہیں جو خوب پاک ہونےكو پسند کرتے ہیں.
چوتھی فضیلت: اللہ تعالیٰ ان حضرات سے جو خوب پاک ہونے کو پسند کرتے ہیں محبت فرماتاہے۔
اس مسجد سے کونسی مسجد مراد ہے، مسجد نبوی شریف ، یا مسجد ِ قباء، اس سلسلہ میں دونوں طرح کی روایات ملتی ہیں، جن کو ہم یہاں درج کررہے ہیں، اس کے بعد