متفق علیه ․(صحیح البخاری باب ابواب تقصیرالصلاة۔ رقم: ۱۱۹۰،صحیح مسلم کتاب الحج ،باب فضل الصلاة،حدیث نمبر (۱۳۹۴)
ترجمہ: حضرت ابوہریرہ رضى الله عنہ نبی اکرم ﷺکا ارشاد نقل کرتے ہیں کہ مسجد حرام کے علاوہ باقی تمام مساجد کی نسبت میری مسجد میں ایک نمازکا ثواب ایک ہزارنمازوں سے افضل ہے۔
فضیلت نمبر۲۰
مسجد نبوی شریف ان تین مساجد میں سے ہے جن کی طرف مستقل طور پر سفر کیا جاتا ہے
عن أبی هریرة رضى الله عنه عن النبی ﷺ قال: (( لا تشد الرحال إلا إلی ثلاثة مساجد المسجد الحرام ومسجد الرسول ﷺ ومسجد الأقصی ))․ رواه البخاري ( رواہ البخاری کتاب فضل الصلاة فی مسجد مکة والمدینة حدیث نمبر ۱۱۸۹)
ترجمہ: حضرت ابو ہریرہ رضى الله عنہ نبی اکرم ﷺکا ارشاد نقل کرتے ہیں کہ تین مساجد کے علاوہ رخت سفر نہ باندھا جائے سوائے تین مساجد کے(تین مساجد یہ ہیں):مسجد حرام، مسجد رسول (ﷺ) اور مسجد اقصیٰ۔