فضیلت نمبر۲۱
مسجد نبوی شریف میں ایک ایسا باغ ہے جو جنت کے باغوں میں سے ہے
عن عبد اللہ بن زید المازنی رضى الله عنه أن رسول اللہ ﷺ قال : ((ما بین بیتي ومنبري روضة من ریاض الجنة)) ․رواه البخاري رواہ البخاری: حدیث نمبر ۱۱۹۶و ۱۸۸۸،کتاب فضائل المدینةباب فضائل المدینہ)
ترجمہ: حضرت عبد اللہ بن زید المازنی رضی اللہ تعالی عنہ روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کا ارشاد ہے کہ میرے گھر اور میرے منبر کے درمیان کی جگہ جنت کے باغوں میں سے ایک باغ ہے ۔
فائدہ: اس حدیث میں میرے گھر سے مرادحضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کا حجرہ شریفہ ہے جس میں آنحضرت ﷺ ابھی آرام فرمارہے ہیں۔
فضیلت نمبر۲۲،۲۳،۲4
مسجد نبوی شریف میں چالیس نمازوں کی فضیلت
عن أنس بن مالك رضى الله عنه عن النبيﷺ أنه قال : (( من صلی في مسجدي أربعین صلاة لا یفوته صلاة کتبت له براءۃ من النار، ونجاة من العذاب وبریء من النفاق))․ رواه