ترجمہ: حضرت ابو بکرة رضى الله عنہ سے اللہ تعالیٰ کے نبی ﷺ کا ارشاد منقول ہے کہ مدینہ میں کانے دجال کا رعب داخل نہیں ہوگا ،دجال کے فتنہ کے وقت مدینہ کے سات دروازے ہوں گے اور ہر دروازہ پر دو فرشتے حفاظت کے لئے مقرر ہوں گے۔
فائدہ: اس حدیث شریف سے معلو م ہوا کہ مدینہ منورہ کا قیام کتنی بڑی نعمت ہے کہ اہل مدینہ دجال کے فتنے سے محفوظ رھیں گے ،یہ دجال کا فتنہ اتنا خطرناک ہے کہ ہر نبی نے اپنی قوم کو اس سے ڈرایا ہے ،ایسے خطرناک فتنے سے اہل مدینہ محفوظ رہیں گے اور انکے قلوب مطمئن رہیں گے کیونکہ دجال کا رعب بھی مدینہ طیبہ میں داخل نہ ہوگا لہذا خود بھی مدینہ منورہ ميں مستقل رہائش کی کوشش کرنی چاہیئے اور اپنی آل اولاد کو یہاں بسانا چاہئے۔لیکن تقوی کے ساتھ یہاں رہنا ضروری ہے، تقوی اختیار کرنا تو ہر جگہ ضروری ہے لیکن حرمین شریفین میں تقوی اختیار کرنا تو اور زیادہ ضروری ہے ،یہاں رہنے کے بڑے آداب ہیں انکو ملحوظ رکہا جائے، ہر عمل سنت کے مطابق ہو کوئی عمل خلاف سنت نہ ہو۔ واللہ ولی التوفیق .
فضیلت نمبر۵۵،۵6
مدینہ منورہ سے ایک ایسا شخص نکلے گاجو افضل لوگوں میں سے ہوگا، اور اسکی شہادت اللہ کے نزدیک بہت عظیم ہوگی،اور لوگوں کوکانے دجال سے ڈرائے گا
عن أبی سعید الخدري رضي الله عنه قال حدثنا رسول اللہ